امریکہ میں پاسبانِ انقلاب کو دہشت گرد قرار دینے کا امکان
امریکہ میں ایرانی پاسبان انقلاب کو دہشت گرد قرار دینے کا امکان ہے۔ امریکی حکام کاکہنا ہے کہ پہلی مرتبہ ایسا ہورہا ہے کہ کسی ملک کی سرکاری افواج کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا جائے گا۔
العربیہ ٹی وی چینل کی ویب سائٹ کے مطابق یہ بات باخبر ذرائع سے معلوم ہوئی ہے کہ امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے پاسبان انقلاب کو دہشت گرد تنظیموں اور افراد کی فہرست میں شامل کرنے کا اعلان پیر کو متوقع ہے۔
امریکی وزیر خارجہ مائک پمپیو نے کہا ہے کہ پاسبان انقلاب کے حوالے سے امریکہ کی نئی پالیسی صدر ٹرمپ کی طرف سے ایران کے حوالے سے سخت موقف کا حصہ ہے۔
واضح رہے کہ پاسبان انقلاب کے حوالے سے امریکہ کا یہ اعلان اس وقت کیا جارہا ہے جبکہ امریکہ ، ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کو کالعدم کرنے کے ایک سال گزرنےوالا ہے۔