Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف میں گلاب میلہ سج گیا، خوشبو سے شاہ و گدا سرشار

دنیا بھر میں گلاب کو پھولوں کا شہنشاہ مانا جاتا ہے جبکہ سعودی عرب میں طائف کے گلاب کا خاصا پسند کیا جاتا ہے۔ یہاں کھلنے والے گلاب ہر سال ہزاروں ٹن کی مقدار میں یورپی ممالک برآمد کیے جاتے ہیں۔

 ان دنوں طائف میں 15واں گلاب میلہ عوام و خواص کی دلچسپی کا باعث بنا ہوا ہے۔
گلاب کو سلاطین اور حکمرانوں کا پسندیدہ پھول مانا جاتا ہے۔ شاعروں اور ادیبوں نے گلاب کے پھول کے حوالے سے قصائد اور انشائیے رقم کیے ہیں۔ گلوکاروں نے گلاب کے گیت گائے ہیں۔ عربی زبان میں بھی گلاب پر گائے جانے والے گیت اور نغمے غیر معمولی طور پر مقبول ہیں۔ موجودہ دور میں ایسے عروسی لبا س کا رواج ہے جس پر گلاب کے پھول لگے ہوئے ہوں۔ 

اسی مناسبت سے طائف کو  گلابوں کا شہر بھی کہا جاتا ہے۔ رواں سال طائف کی الردف تفریح گاہ میں گلاب میلہ دیکھنے کے لیے آنے والے نیا ریکارڈ قائم کررہے ہیں۔ الردف تفریح گاہ 560مربع میٹر کے رقبے پر پھیلی ہوئی ہے۔

 ابتدائی تین دنوں کے دوران مختلف علاقوں سے سعودی شہری اوریہاں مقیم غیر ملکی کثیر تعداد میں گلاب میلہ دیکھنے کے لیے پہنچے ہیں۔  قائم مقام گورنر مکہ شہزادہ بدر بن سلطان گلاب میلے کے سرپرست ہیں جبکہ کمشنر طائف سعد المیمونی افتتاح کے بعد انتظامات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

  • گلاب کے  پھولوں کا قالین
میلے میں گلاب کا قالین ، سٹرابری پارک، تتلیوں کا پارک ، چڑیا گھراور گلاب کے پودوں کی نمائش، بچوں کا تھیٹر اور لیزر شو کا بھی انعقاد کیا گیا ہے۔ 

سپورٹس اتھارٹی نے میلے کی رونقیں بحال رکھنے کے لیے مختلف پروگرام منعقد کیے ہیں۔ بچوں میں پینٹنگ کا مقابلہ، پلے سٹیشن کے ذریعے فٹبال مقابلے کے بعد کامیاب بچوں میں انعامات کی تقسیم کی گئی۔ 

  • گلا ب خریدنے کے لیے مسابقت
 طائف میلے میں گلاب کے کاشت کاروں نے خوبصورت  سٹال لگائے ہیں جن پر شائقین کی بھیڑ ہے۔ ہر  ایک کی خواہش اور کوشش ہے کہ وہ گلاب اور اس سے تیار ہونے والی انواع و اقسام کی خوشبو یات خریدیں۔


شیئر: