یاسین ملک فنڈنگ کیس میں گرفتار
نئی دہلی ... دہلی کی خصوصی عدالت نے جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف ) کے چیئر مین محمد یاسین ملک کو فنڈنگ کیس میں تفیش کیلئے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کی تحویل میں دے دیا۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق یاسین ملک کو بدھ کو د ہلی میں خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا ۔ فنڈنگ کیس میں تحویل میں دیئے جانے پر این آئی اے نے یاسین ملک کو کمرہ عدالت نے گرفتار کرکے تہاڑ جیل منتقل کردیا۔
واضح رہے کہ یاسین ملک جموں کی کوٹ بلوال جیل میں پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت زیر حراست تھے۔این آئی اے نے جموں میں خصوصی عدالت سے پروڈکشن ریمانڈ پر گزشتہ روز دہلی منتقل کیا تھا۔
یاسین ملک کی تنظیم جے کے ایل ایف کوہند کی مرکزی حکومت پچھلے ماہ غیر قانونی قرار دے چکی ہے۔یاسین ملک کو 1989میں مرکزی وزیر داخلہ مفتی سعید کی صاحبزادی ربیعہ مفتی کے اغوا اور1990میں انڈین فضائیہ کے4 اہلکاروں کے ہلاکت کے مقدمات کا بھی سامنا ہے۔
دریں اثناءکشمیری قیادت نے یاسین ملک کی گرفتاری، این آئی اے کی کارروائیوں کیخلاف جمعرات11 اپریل کو ہڑتال اورلوک سبھا الیکشن کے بائیکاٹ کی اپیل کی ہے۔