مکہ مکرمہ ۔۔۔ ادارہ امور حرمین کے نگران اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے حرمین شریفین کے امور میں مزید بہتری لانے کی غرض سے خواتین کونسل کی تشکیل کا حکم دیا ہے۔
شیخ السدیس کا کہنا تھا کہ خواتین کونسل کی تشکیل سے فیصلہ سازی کی مد میں مزید بہتری آئے گی اور خواتین کی صلاحیتوں میں بھی اضافہ ہو گا ۔
سبق نیوز کے مطابق خواتین کونسل کو 2شعبوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے شعبے میں 13 خواتین کو شامل کیا گیا ہے ۔ پہلا شعبہ مشاوراتی ہوگا۔ دوسرے شعبے کے ذمہ حرمین میں خواتین کے امور کے حوالے سے مختلف معاملات میں بہتری لانے کیلئے کمیٹی قائم کی جائے گی ۔
مشاوراتی کونسل کی سربراہ ڈاکٹر فاطمہ الرشود ، نائب نگران ڈاکٹر العنود العبود ہونگی جبکہ 11 رکنی ٹیم اس شعبے میں انکی معاونت کرے گی ۔
دوسرے شعبے میں 17 خواتین کو متعین کیا گیا ہے جو حرمین شریفین میں زائرخواتین کے امور کو بہتر انداز میں دیکھیں گے اور اپنی تجاویز سے ادارہ امور حرمین کو مطلع کریں گی