Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹیسٹ ڈرائیو کے بہانے چور 20 لاکھ ڈالر کی فراری لے اُڑا

چور ٹیسٹ ڈرائیو کے بہانے گاڑی کو لے اڑا۔
جرمنی کی پولیس نے بدھ کو ایک شخص کی تلاش میں کارروائی کی جو ٹیسٹ ڈرائیو کے بہانے 20 لاکھ ڈالر کی ایک نایاب فراری سپورٹس کار لے اُڑا۔
جرمن پولیس کے مطابق چور نے ڈسلڈورف شہر سے پیر کو 1985 ماڈل کی قیمتی سپورٹس کار فراری 288 جی ٹی او چوری کی۔
پولیس نے عوام الناس کے لیے کار چوری کرنے والے شخص کی تصویر اور حلیہ جاری کیا جس کے مطابق چشمہ لگائے کار چور نے گہرے نیلے رنگ کا کوٹ پہن رکھا تھا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ اطالوی ریسنگ کارس کے لال رنگ کی فراری اگلے ہی روز ایک گیراج سے برآمد کر لی گئی جہاں چور نے اسے چھپانے کی کوشش کی تھی تاہم گاڑی چوری کرنے والا شخص تاحال مفرور ہے۔
 گاڑی چوری کرنے والے شخص نے خود کو خریدار ظاہر کیا اور جب گاڑی کا مالک باہر کھڑا تھا تو اس نے 400 ہارس پاور انجن والی گاڑی کے ایکسلریٹر پر پاؤں رکھ دیا اور اسے تیزی سے چلا کر لے گیا۔
گاڑی چوری کرنے والے شخص نے خود کو نایاب گاڑیوں کا خریدار ظاہر کیا تھا اور وہ ٹیکسی پر گاڑی کی ٹیسٹ ڈرائیو کے لیے پہنچا تھا۔

شیئر: