Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کا پہلا میچ:’یہ تو شروع ہوتے ہی ختم ہو گیا‘

پاکستان کی ویسٹ انڈیز کے خلاف حیرت انگیز شکست پرسوشل میڈیا صارفین نے اپنا دل ہلکا کرنے کے لیے ٹوئیٹر کا رخ کیا۔ کسی نے 1992 کے ورلڈ کپ کا حوالہ دیتے ہوئے دیگر صارفین کو حوصلہ دلایا، تو کسی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کا گذشتہ ریکارڈ سامنے رکھتے ہوئے حقیقت پسندی سے کام لیا۔
ٹوئیٹرصارفین نے یاد دلایا کہ پاکستان 1992 میں بھی ویسٹ انڈیز سے اوپننگ میچ ہارا تھا لیکن آخر میں ورلڈ کپ جیت کر لایا تھا۔
تو دوسری طرف ایک اور صارف سلمان انصاری نے تصویر کا دوسرا رخ سامنے رکھا کہ 2007 کے ورلڈ کپ میچز میں بھی پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف اوپننگ میچ ہارا تھا لیکن میچز کے اختتام پرپاکستانی ٹیم کے کوچ ہی انتقال کر گئے تھے۔
لہٰذا ’ویسٹ اندیز سے اوپننگ میچ ہارنے کے کچھ بھی نتائج ہو سکتے ہیں۔‘

پاکستانی ٹیم کی دھڑا دھڑ وکٹیں گرنے پر للفین نامی صارف نے ایک انڈین فلم کا سین شئیر کیا جس میں نانا پاٹیکر ریڑھی کو دھکا لگاتے ہوئے آلو بیچ رہے ہیں جس پر لکھا ہوا ہے ’وکٹ لے لو‘

 

جیسے جیسے پاکستان کی وکٹیں گرتی گئیں اور شکست قریب آتی گئی تو صارفین نے مزید تصاویر شئیر کرنا شروع کردیں جن پر دلچسپ جملے لکھے ہوئے تھے۔
ایک تصویر پر درج تھا ’اب انڈرگراؤند ہونے کا سمے آگیا ہے۔‘

 

ایک صارف نے فلم ’منہ بھائی ایم بی بی ایس‘ کا سین شئیر کیا ہوا ہے جس میں سرکٹ، منا بھائی سے کہ رہا ہے ’بھائی، یہ تو شروع ہوتے ہی ختم ہو گیا۔‘

 

سعد نامی ٹوئیٹر صارف نے طنزیہ کہا کہ ’پاکستان ٹیم کی پوری کوشش ہے کہ میچ افطار سے پہلے ختم ہوجائے کیونکہ لوگ ان کو روزے کے دوران گالیاں نہیں دے سک رہے۔‘

کسی نے عمران خان کی چیختی ہوئی تصویر لگا کر پاکستانی ٹیم کو مخاطب کرتے ہو کہا کہ پاکستانی ٹیم 50 اوور کے میچ میں 20 اوور بھی کھیلنے کو تیار نہیں ہے۔‘

 

شیئر: