Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کی مایوس کن بیٹنگ ،7وکٹوں سے شکست

پاکستان کو ورلڈ کپ 2019 میں اپنے میچ میں بیٹنگ کی مایوسی کن کارکردگی کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں ایک بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ 
جمعے کو  نوٹنگھم کے ٹینٹ برج گراؤنڈ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو بیٹنگ لائن خزاں کے پتوں کے طرح جھڑنا شروع ہو گئی اور 21.4 اوورز میں صرف 105 رنز پر ساری ٹیم واپس پویلین میں تھی۔ 
ایک اچھے کے ہدف دینے کی امید کے ساتھ میدان میں اترنے والی ٹیم ورلڈ کپ میں کھیلے جانے والے میچوں میں اپنا دوسرا کم ترین سکور ہی کر سکی جو ویسٹ انڈیز کی ان فام بیٹنگ نے 14ویں اوور میں حاصل کر لیا جیسے کہ یہ ٹی ٹوئنٹی میچ تھا۔
ویسٹ انڈیز کی اننگز میں کرس گیل 50 رنز بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ پورن 34 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔
لیکن دوسری جانب پاکستان کے لیے اس میچ  میں سب مایوس کن نہیں تھا بلکہ ایک اچھی بات اس کے مین سٹرائیک بولر محمد محمد عامر کا انگلینڈ میں اچھا کم بیک تھا جو چھ اوورز میں تین وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

محمد عامر کا فام میں واپس آنا پاکستان کے لیے آئندہ میچوں میں فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے

پاکستان نے ورلڈ کپ 2019 کے اپنے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیزکے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے 21.4 اوورز میں 105 رنز بنائے جو کہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں اس کا دوسرا کم ترین سکور ہے۔
پاکستان کی بیٹنگ شروع ہوئی تو بیٹسمن اچھا کھیل پیش کرنے میں ناکام رہے امام الحق تیسرے ہی اوور کی آخری بال 2 رنز بنا کر کیچ آوٹ ہو گئے۔
اس کے بعد کوئی بھی کھلاڑی اچھی پارٹنر شپ جوڑنے میں ناکام رہا بابر اعظم اور فخر زمان 22 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے۔
شعیب ملک کی جگہ کھیلنے والے حارث سہیل اور کپتان سرفراز احمد 8 رنز بنا سکےوہاب ریاض 18،محمد حفیظ 16،عماد وسیم اور حسن علی 1،جبکہ شاداب خان صفر رن بنا کر آوٹ ہوئے۔

کرس گیل نے روایتی جاندار اننگز کھیلی

ویسٹ انڈین بالرز نے عمدہ پرفارمننس دکھائی تھومس نے چار،ہولڈر نے تین،رسل نے دوجبکہ کیٹرل نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔
اس سے قبل قومی ٹیم 1992 کے گروپ میچ میں انگلینڈ کے خلاف 74 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف 105 رنز کی اننگ پاکستان کی جانب سے ٹرینٹ برج کے گراؤنڈ میں بھی دوسرا کم ترین ٹوٹل ہے۔
پاکستانی سکواڈ میں فخر زمان،امام الحق،محمد حفیظ،بابر اعظم،حارث سہیل،سرفرازاحمد،عماد وسیم،شاداب خان ،محمد عامر،حسن علی اور وہاب ریاض شامل ہیں۔
ورلڈ کپ کے اب تک کھیلے گئے 11ایڈیشنز میں دونوں ٹیموں کا 9 بار ٹاکرا ہوا جس میں ویسٹ انڈیز کا پلڑا بھاری رہا۔

(دونوں ٹیموں کا 9 بار ٹاکرا ہوا جس میں ویسٹ انڈیز کا پلڑا بھاری رہا(تصویر:اے ایف پی
ورلڈ کپ میں دونوں ٹیموں کا نو بار ٹاکرا ہوا جس میں ویسٹ انڈیز کا پلڑا بھاری رہا، تصویر: اے ایف پی

ویسٹ انڈیز نے چھ بار پاکستانی ٹیم کو زیر کیا جبکہ تین مرتبہ پاکستانی ٹیم کو کامیابی حاصل ہوئی ۔
ورلڈ کپ میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا پہلا معرکہ 1975 میں ہوا جس میں ویسٹ انڈیز نے سخت مقابلے کے بعد پاکستان کو ہرا دیا۔
دوسری مرتبہ 1979 کے ورلڈ کپ میں بھی ویسٹ انڈیز کو فتح نصیب ہوئی اور 92 رنز سے پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
1983 کے ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز نے بآسانی پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔
چوتھی مرتبہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز 1987 کے ورلڈ کپ میں آمنے سامنے آئے، اس بار کامیابی پاکستان کے حصے میں آئی۔
1992 کا ورلڈ کپ تو پاکستان نے جیتا مگر راؤنڈ میچ میں پاکستان کو ویسٹ انڈیز نے 10 وکٹوں سے شکست دی۔
چھٹی بار دونوں ٹیمیں 1999 کے ورلڈ کپ میں مدمقابل آئیں جس میں پاکستان نے 27 رنز سے میدان مارا۔
2007 کے ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 54 رنز سے زیر کیا جبکہ 2011 کے ورلڈ کپ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 10 وکٹوں سے مات دی۔

 ون ڈے میچز کی سیریز میں  پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دی تھی۔(تصویر:اے ایف پی)
 دونوں ممالک کے درمیان آخری ون ڈے سیریز میں  پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دی تھی۔ تصویر: اے ایف پی

نویں بار دونوں ٹیموں کا 2011 کے ورلڈ کپ میں ٹاکرا ہوا، ویسٹ انڈیز نے عمدہ کھیل پیش کیا اور پاکستان کو 150رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
دونوں ٹیموں کے ورلڈ کپ میچز کو مدنظر رکھا جائے تو ویسٹ انڈیز کا  پلڑا بھاری ہے مگر ون ڈے رینکنگ میں پاکستان چھٹے جبکہ ویسٹ انڈیز 8 ویں نمبر پر موجود ہے۔
دونوں ممالک کے درمیان کھیلی گئی آخری ون ڈے میچز کی سیریز میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دی تھی۔

شیئر: