ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کم سکور پر ڈھیر، یہ پہلی مرتبہ نہیں
ورلڈ کپ کے دوسرے اور پاکستان کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی پوری ٹیم ایک سو پانچ کے مجموعی سکور پر آئوٹ ہو گئی جس کو ایک آسان ہدف قرار دیا جا رہا ہے، ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ ابھی باقی ہے۔ غالب امکان یہی ہے ویسٹ انڈیز کی ٹیم آسانی سے یہ میچ جیت جائے گی۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کی جانب سے ورلڈ کپ میں پہلی بار چھوٹا ترین مجموعہ نہیں دیا گیا بلکہ اس سے قبل بھی متعدد بار ایسا ہو چکا ہے جو کچھ یوں ہے۔
انیس سو بانوے کے ورلڈ کپ میں پاکستان نے ایسا ہی ایک میچ انگلینڈ کے خلاف کھیلا تھا جس میں چالیس اعشاریہ دو اوورز میں پاکستان کی پوری ٹیم چوہتر رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ اسی طرح دو ہزار سات میں آئر لینڈ کے خلاف ایک میچ میں پاکستانی ٹیم پینتالیس اعشاریہ چار اوورز میں ایک سو بتیس رنز بنا پائی تھی۔
انیس سو ننانوے میں لارڈز میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے ایک میچ میں پاکستانی ٹیم انتالیس اوورز میں ایک سو بتیس کے مجموعے پر آؤٹ ہو گئی تھی۔
کیپ ٹاؤن میں دو ہزار تین میں انگلینڈ کے خلاف میچ میں پاکستانی ٹیم اکتیس اوورز میں ایک سو چونتیس سکور بنا پائی تھی
اس سے قبل انیس سو اناسی میں لیڈز میں پاکستانی ٹیم چھپن اوورز میں انگلینڈ کے خلاف میچ میں ایک سو اکیاون رنز ہی کر سکی تھی ۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ہزار پندرہ میں بھی ایسا ہی ایک میچ کھیلا گیا جس میں پاکستان کی ٹیم نے انتالیس اوورز کھیلے اور پوری ٹیم ایک سو ساٹھ کے مجموعی سکور پر آئوٹ ہو گئی تھی۔
اسی طرح اوربھی کئی میچز ہیں جن میں پاکستان کا مجموعی سکور کافی کم رہا، جبکہ ورلڈ کپ سے ہٹ کر بھی ایسے میچز ریکارڈ پر ہیں۔