ویانا۔۔۔۔۔آسٹریا میں مسلم خواتین نے سرکاری اسکولوں اور اداروں میں حجاب پر پابندی کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔ آسٹریا کے وزیر خارجہ اوردیگر 2سیاستداں حجاب پر پابندی کی مہم چلائے ہوئے ہیں۔ سرکاری اداروں اور اسکولوں میں حجاب پر پابندی کا قانون منظور کرانے کی کوشش کی جارہی ہے، آسٹریا کے مختلف گروپ خصوصاً مسلمانوں میں غم و غصہ ہے ان کا کہنا ہے کہ اس قسم کا قانون نجی زندگی میں مداخلت اور مذہبی آزادی پر قدغن کے مترادف ہے۔