Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر ، روس اور ازبکستان میں سونے کے ذخائر بڑھ گئے

ریاض۔۔۔قطر ، روس اورقازقستان نے اکتوبر 2016کے دوران سونے کے ذخائر میںاضافہ کرلیا۔ عالمی مالیاتی فنڈ کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق قطر کے پاس6.2ٹن سونا تھا۔ اکتوبر میں بڑھ کر 29.1ٹن ہوگیا۔ روس کے پاس 40.4ٹن تھا ماہ مذکورہ میں 1583.1ٹن تک پہنچ گیا۔ قازقستان 3.4ٹن سونے کا مالک تھا۔ اکتوبر میں 251.6ٹن کا مالک بن گیا۔ دوسری جانب ارجنٹائن کے یہاں سونے کے ذخائر میں 5ٹن کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح ترکی کے پاس اکتوبر سے پہلے 16.9ٹن کمی ریکارڈ کی گئی۔ ماہ اکتوبر میں ترکی کے پاس 425.2ٹن سونا رہ گیا۔

شیئر: