Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’یہ دیپکا کی ناک کو کیا ہوا ہے؟‘سوشل میڈیا پر نئی بحث

یہ تصویر دیپیکا کی سٹائلسٹ شالینا ناتھانی نے اپنے انسٹاگرام پر لگائی ہوئی ہے۔ فوٹو انسٹاگرام
حال ہی میں بولی وڈ اداکارہ دیپیکا پاڈوکون زیورات کے ایک اشتہار میں نظر آئیں جس پر ایک طرف ان کو سونم کپور کی طرح کا لباس پہننے پر تنقید کا سامنا ہے تو دوسری جانب صارفین نے تصویر میں کمپیوٹر پروگرام کے ذریعے در و بدل کو بھی غیر ضروری قرار دیا۔
زیورات کے اشتہار میں دیپیکا کی تصویر کو دیکھ کر کچھ انٹرنیٹ صارفین نے سوال اٹھایا کہ ان کے ’پیارے چہرے‘ پر یہ کیا کیا گیا ہے؟

دیپیکا کے سوٹ کو دیکھ کر کچھ صارفین نے کہا کہ ایسا ہی سونم کپور نے کینز فلم فیسٹیول میں پہنا تھا۔ تصویر: انسٹاگرام

ایک صارف نے لکھا کہ تصویر میں دیپیکا کی ناک کو دیکھ کر معلوم ہو رہا ہے کہ اس پر حد سے زیادہ فوٹو شاپ (کمپیوٹر پروگرام) استعمال کیا گیا ہے۔
یہ تصویر دیپیگا کی سٹائلسٹ شالینا ناتھانی نے اپنے انسٹاگرام پر لگائی ہوئی ہے۔ 

ان کے ملبوسات کی جہاں تعریف ہوئی وہیں چند پر ان کے فیشن کو لے کر تنقید کا بھی نشانہ بنایا گیا۔ تصویر: انسٹاگرام

اس کے علاوہ تصویر میں دیپیکا کے سفید سوٹ کو دیکھ کر بھی کچھ صارفین نے نشاندہی کی کہ ایسا ہی لباس اداکارہ سونم کپور نے کینز فلم فیسٹیول میں پہنا تھا۔
واضح رہے کہ کینز فلم فیسٹیول ہر سال فرانس کے شہر کینز میں منعقد ہونے والا بین الاقوامی سطح کا فیسٹیول ہے جس میں مختلف اقسام کی نئی فلموں کو دیکھتے ہوئے ان میں سے بہترین کو ایوارڈ دیا جاتا ہے۔

کینز فلم فیسٹیول ہر سال فرانس کے شہر کینز میں منعقد ہونے والا بین الاقوامی سطح کا فیسٹیول ہے۔ تصویر: انسٹاگرام

اس سال کے کینز فلم فیسٹیول میں دیپیکا کے پہنے گئے ملبوسات کی جہاں تعریف ہوئی تھی وہیں چند پر ان کے فیشن کو لے کر تنقید کا بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔
تاہم ان کے شوہر رنویر سنگھ کی جانب سے ان کی کینز کی تصاویر پر مثبت کومنٹس سامنے آئے تھے۔
خیال رہے کہ دیپکا پاڈوکون انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے ماضی میں بھی مختلف فوٹو شوٹس کے بعد تنقید کا نشانہ بنتی رہی ہیں۔ حال ہی میں ایک فوٹو شوٹ کے بعد ان کی جسامت کا مذاق اڑاتے ہوئے کئی صارفین نے کہا تھا کہ دیپیکا کو برگر کھانا چاہیے کیونکہ ان کی جسامت دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ خواراک کی کمی کا شکار ہیں۔

شیئر: