بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے رنویر سنگھ سے شادی کرنے کے بعد اپنے نام میں تبدیلی سے انکار کردیاہے۔ ہندوستانی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں دیپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ میرے اور رنویر کے ذہن میں نام کی تبدیلی سے متعلق ایسا کوئی خیال نہیں۔ میں نے اور رنویر نے اپنا نام بنانے کیلئے اتنی محنت کی ہے ،اب اس میں تبدیلی نہیں کرسکتے۔