Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 امارات کے انڈسٹریل سٹی میں 6.2 ارب درہم کی چینی سرمایہ کاری

چین نے امارات کے خلیفہ انڈسٹریل سٹی میں 6.2ارب درہم کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ چین کی 20 کمپنیاں متحدہ عرب امارات میں کام کریں گی ۔ یہ اعلان اتوار کو ابوظبی کے ولیعہد اور اماراتی افواج کے نائب سربراہ شیخ محمد بن زاید آل نہیان کے دورہ چین کے موقع پر کیا گیا ۔ 
اسکائی نیوز کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وینگ بی نے اس موقع پر زور دیکر کہا کہ امارات بیلٹ اینڈ روڈ پروگرام میں جلد روشن ستارہ بن جائے گا ۔ شیخ محمد آل نہیان کے دورے سے دونوں ملکوں کے تعلقات عروج کی طرف جائیں گے ۔
ابوظبی کے ولیعہد کے دورے سے ایک برس قبل چینی صدر امارات کے دورے پر آئے تھے ۔ یہ شیخ محمد بن زاید کا چوتھا دورہ چین ہے ۔ چین ان دنوں اپنی نشا¿ت نو کا 70واں جشن منا رہا ہے ۔ چین نے 35برس قبل امارات کو تسلیم کیا تھا ۔ 1984ءمیں سفارتی تعلقات قائم ہوئے تھے ۔
اماراتی خبر رساں ادارے وام کے مطابق دونوں ملک خلیفہ انڈسٹریل سٹی میں متعددمشترکہ صنعتی منصوبے شروع کئے ہوئے ہیں۔”جوسیک کمپنی 2.2مربع کلومیٹر کے رقبے میں نئی امدادی صنعتیں قائم کئے ہوئے ہے۔ اسکا رقبہ مستقبل میں 12.2مربع کلومیٹر کے رقبے تک پہنچ جائے گا۔
چین امارات کا دوسرا بڑا تجارتی شریک ہے ۔ 2017ءمیں دونوں ملک کے درمیان تجارتی لین دین کا حجم 60ارب ڈالر تک پہنچ گیا تھا ۔ یہ 2020ءتک 70ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا۔

شیئر: