ایشوریہ رائے ابھیشیک بچن کے لیے خوش قسمتی کی علامت کیسے؟
ایشوریہ رائے ابھیشیک بچن کے لیے خوش قسمتی کی علامت کیسے؟
بدھ 24 جولائی 2019 11:04
ایشوریا کو ’پونیین سیلوان‘ نام کی فلم میں دیکھا جائے گا۔ فوٹو: انسٹاگرام
بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن تقریباً دو ماہ کے وقفے کے بعد نئی تصاویر کے ساتھ انسٹاگرام پر واپس لوٹی ہیں۔ اس بار انہوں نے اپنے شوہر ابھیشیک بچن کی کبڈی ٹیم ’جے پور پنک پینتھرز‘ کی حمایت کرتے ہوئے ابھیشک کی تصاویر شیئر کیں۔
ابھیشیک کی جو تصاویر ایشوریا نے شیئر کی ہیں ان میں انہیں اپنی کبڈی ٹیم کے لیے جوش و جذبے کا اظہار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اپنی ٹیم کے جیتنے کی ایک تصویر پر ابھیشیک نے ایشوریا کے لیے لکھا ہے کہ وہ ان کی ٹیم کے لیے ’لکی چارم‘ یا خوش قسمتی کی علامت ثابت ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ جے پور پنک پینتھرز انڈیا کی ایک باقائدہ کبڈی ٹیم ہے جو انڈین ریاست راجستھان کے شہر جے پور کی نمائندگی کرتی ہے۔ ٹیم کے نام کے ساتھ پنک اس لیے منسلک ہے کیونکہ جے پور کو پینگ یا گلابی شہر بھی کہا جاتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ شہر کی زیادہ تر عمارتوں کا رنگ گلابی ہے۔
اس سے قبل ایشوریا نے 23 مئی کو اپنے انسٹاگرام پر تصویر لگائی تھی جس میں انہوں نے اپنی والدہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی تھی۔
انڈین میڈیا کے مطابق حال ہی میں ابھیشیک ایشوریا اپنی بیٹی آرادھیا کے ساتھ امریکہ سے لوٹے ہیں جہاں وہ اداکار رشی کپور اور ان کی اہلیہ نیتو سنگھ سے ملے تھے۔
اس کے علاوہ، ایشوریا کو ’پونیین سیلوان‘ نام کی فلم میں دیکھا جائے گا، جو کہ اسی نام کی تامل فلم پر بنی ہے۔ فلم کی کہانی کو اسی نام کی ایک ناول سے لیا گیا ہے، جو چولا سلطنت کے ایک راجہ پر مبنی ہے۔
چولا شمال مشرقی ایشیا کی سب سے اہم سلطنت مانی جاتی ہے۔