لکڑی پر نقاشی سوات کی پرانی روایات میں سے ایک ہے۔ ناصر نوشین اپنے کام کے ذریعے سوات کی اس روایت کو آنے والی نسل تک پہنچا رہے ہیں۔ وہ نہ صرف لکڑی پر خطاطی کرتے ہیں بلکہ پشتون کلچر کی معدوم ہوتی ہوئی روایات کو بھی اس فن کے ذریعے زندہ رکھے ہوئے ہیں۔ مزید دیکھیں انورشاہ کی اس ڈیجیٹل رپورٹ میں۔