شام میں اسرائیلی حملے کا جواب لبنان میں دیں گے ، حسن نصراللہ
شام میں اسرائیلی حملے کا جواب لبنان میں دیں گے ، حسن نصراللہ
پیر 26 اگست 2019 9:52
حزب اللہ لبنان پر اسرائیل کے ڈرونز کو نشانہ بنائے گا ،حسن نصر اللہ کاٹی وی پر خطاب
لبنانی حزب اللہ کے قائد اعلیٰ حسن نصر اللہ نے انتباہ دیا ہے کہ شام میں ہیڈ کوارٹر پر اسرائیلی حملے کا جواب لبنان میں دیا جائے گا۔
انہوں نے توجہ دلائی کہ اسرائیل نے شام میں فیلق القدس کے مرکز کے بجائے حزب اللہ کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ کیا تھا۔ اس کے برعکس اسرائیل کا دعویٰ غلط ہے ۔
سی این این کے مطابق حسن نصر اللہ نے ٹی وی پر شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ حزب اللہ لبنان پر اسرائیل کے ڈرونز کو نشانہ بنائے گا ۔
حسن نصر اللہ نے کہا کہ بیروت کے جنوبی علاقے پراسرائیلی ڈرونز حملہ 2006 کی جنگ کے بعد طے پانیوالے ضوابط کی خلاف ورزی ہے ۔اسرائیل نے 2006 کے بعد پہلی بار جارحانہ حملہ کیا ہے ۔
حزب اللہ کے قائد نے زور دے کر کہا کہ ’لبنان کو چراگاہ بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی‘۔حسن نصر اللہ نے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی جارحیت سے نمٹنے کے لیے اہل لبنان مشترکہ قومی موقف اختیار کریں۔انہوں نے توجہ دلائی کہ حزب اللہ لبنان کی سرحدوں کا دفاع کرے گی ۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارے سامنے نیا چیلنج ہے۔ سب اپنا اپنا فرض پورا کریں ۔
حسن نصر اللہ نے عراق میں الحشد الشعبی کے ٹھکانوں پر اسرائیلی حملوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا ’الحشد الشعبی کے ٹھکانوں پر آئندہ کسی بھی قیمت پر حملوں کی اجازت نہیں دی جائے گی ‘۔
حسن نصر اللہ نے یہ بھی کہا کہ شام میں حزب اللہ کے ہیڈ کوارٹر پر اسرائیلی بمباری کا جواب لبنان میں دیا جائے گا ۔