اسرائیل کیساتھ جنگ چھڑ سکتی ہے، نصر اللہ
بیروت ۔۔۔ لبنانی حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل حسن نصر اللہ نے اسرائیل کیساتھ جنگ بھڑکنے کا امکان ظاہر کردیا البتہ انہوں نے لبنان کو درپیش داخلی بحرانوں کے ذکر سے اجتناب برتا۔ انہوں نے المیادین چینل کو انٹرویو میں کہا کہ اگر اسرائیل نے لبنان یا شام میں حزب اللہ کے سرگرم عناصر پر قاتلانہ حملے کئے تو اسکے ساتھ جنگ چھڑ سکتی ہے۔ اسرائیل نے حال ہی میں جہاد، عماد مغنیہ ، سمیر قنطار اور دیگر افراد کے خلاف قاتلانہ آپریشن کئے تھے۔