Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’مستقبل جمہوریت ہی سے وابستہ ہے‘

پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل جمہوریت ہی سے وابستہ ہے۔
انہوں نے یہ بات منگل کو سندھی نوجوانوں سے ملاقات اور گفتگو کے دوران کہی۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ تبدیلی کا آغاز ہے۔ 
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے سوشل میڈیا پر آرمی چیف کی سندھی نوجوانوں سے گفتکو کی شیئر کی گئی ویڈیو کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ دنیا میں سب سے پہلا رشتہ انسانیت کا ہوتا ہے۔ ’کسی مذہب میں بھی اس کی اجازت نہیں کہ آپ کسی کا حق ماریں اور جو مورل اتھارٹی یا اخلاقی قوت ہوتی ہے وہ فوجی قوت سے بہت زیادہ ہوتی ہے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو آگے لے جانے کے لیے ہمیں میرٹ کو فالو کرنا ہوگا۔ فوٹو آئی ایس پی آر

جنرل باجوہ نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے اور وہ بطور مستقبل کے لیڈرز پاکستان کی سمت طے کریں گے۔
 انہوں نے کہا کہ سندھ پاکستان کی جان ہے اور پاکستان بنانے میں سندھ کا بڑا اہم کردار تھا۔
آرمی چیف نے میرٹ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فوج میں میرٹ کا ایک سسٹم ہے ’آپ نوجوان امید ہیں اور ہمیں پاکستان کو وہاں لے کر جانا پڑے گا جو اس کا حق بنتا ہے۔ ہمیں یہ سوچنا پڑے گا کہ اگر ہمیں پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے تو میرٹ کی بنیاد پر ہی ہوگا۔‘
نوجوانوں سے گفتگو میں آرمی چیف نے کہا ’مجھے لوگ ہمیشہ کہتے ہیں اور ابھی میں امریکہ بھی گیا کہ آپ کی فوج نے بڑا اچھا کام کیا تو آپ نے کیسے کامیابی حاصل کی اور دہشت گردوں کو اٹھا کر ملک سے باہر کیسے پھینک دیا؟ تو میں انہیں دو وجوہات بتاتا ہوں کہ ایک تو ہماری مائیں ایسے بچے پیدا کرتی ہے جو ملک پر جان دیتے ہیں اور دوسرا ہمارے جوان ایسے ہیں کہ میں ان سے پسینہ مانگتا ہوں تو وہ خون دیتے ہیں۔‘

شیئر: