انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی اور ان کی بیوی اداکارہ انوشکا شرما انڈیا کے مشہور سلیبرٹی جوڑوں میں سے ایک ہیں جن کی نہ صرف پیشہ ورانہ بلکہ خانگی زندگی میں بھی ان کے کروڑوں مداحوں کی گہری دلچسپی ہوتی ہے۔
انوشکا شرما اور کوہلی کی محبت اور بعد میں شادی سے جڑی ہر خبر میں لوگوں کی بڑی دلچسپی رہی ہے۔ گو کہ انوشکا کوہلی کے ساتھ محبت اور بعد میں شادی کے حوالے سے اپنے مداحوں کے ساتھ تفصیلات شیئر کرتی رہتی ہیں، کوہلی شاذ و نادر ہی اس حوالے سے بات کرتے ہیں۔
تاہم اب کوہلی نے اپنی محبت اور شادی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی ہے۔ امریکی سپورٹس رپورٹر گراہم بنسنگر کے ساتھ انٹرویو میں انہوں نے انوشکا کے ساتھ رومانس، شادی اور شادی کے بعد کی زندگی پر تفصیلی گفتگو کی ہے۔

انٹرویو کے دوران کوہلی کا کہنا تھا کہ جب وہ پہلی مرتبہ انوشکا سے مل رہے تھے تو زیادہ نروس تھے۔ ’اس لیے میں نے انوشکا سے ملتے ہی فوراً ان کو جوک سنایا۔‘
’میری سمجھ میں کچھ نہیں آرہا تھا کہ کیا کروں اس لیے میں نے ملتے ہی جوک سنایا، میں نے سوچا کہ میں فنی بن جاؤں۔‘
کوہلی کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایسی بات کی جو بالکل نہیں کہنا چاہیے تھی۔ ’ انوشکا لمبے قد کی ہے اور اس نے ’ہائی ہیل‘ پہنی ہوئی تھی۔ جب وہ اندر آئی تو مجھ سے زیادہ لمبی لگ رہی تھی میں نے اس سے کہا کہ اور زیادہ ہائی ہیل نہیں ملی۔‘ اس پر انہوں نے کہا ’ایکسکیوز می‘ تو میں نے کہا کہ میں جوک کر رہا ہوں۔‘
کوہلی کے مطابق ان کا جوک ان کے لیے شرمندگی کا سبب بنا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ملاقات میں انوشکا پراعتماد تھیں۔
مزید پڑھیں
-
’زرین آپ خوبصورت اور بہادر ہو‘Node ID: 431631