’ہوم ورک کے لیے اپنی بیٹی کی مدد کرتی ہوں‘
انڈین اداکارہ سنی لیون آج کل دبئی میں ہیں اور اپنی چھٹیاں منا رہی ہے تاہم انہوں نے فرصت کے وقت اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ اپنی لے پالک بیٹی کو ہوم ورک کرائیں۔
نشا کو ہوم ورک کراتے ہوئے سنی لیون نے انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس کو کافی پسند کیا گیا ہے۔
گذشتہ روز انسٹا گرام پر تصویر شئیر ہونے کے بعد سے اب تک اس تصویر کو ساڑھے دس لاکھ سے زیادہ لائکس ملے ہیں۔
تصویر کو شئیر کرتے وقت 38 برس کی سنی لیون نے لکھا ’ ہم چھٹیوں پر ہیں لیکن میں مستقل مزاجی سے اپنی بیٹی کی مدد کرتی ہوں کہ وہ اپنا ہوم ورک ختم کر سکے۔ ہمارے پس منظر میں خوبصورت برج خلیفہ ہے۔‘
ان کی تصویر کو سراہتے ہوئے ایک صارف آئی ایم الناز نامی ایک صارف نے لکھا کہ ’ مجھے اس خوبصورت ماں سے محبت ہے۔‘
کامریڈ انجم ایک صارف نے لکھا ’ زندگی کے ہر لمحے میں مائیں ہمارے پاس موجود ہوتی ہیں۔‘
اجیت کماٹ نے کمنٹس میں لکھا ’ آپ دل کی بہت اچھی ہو، میں آپ کی عزت کرتا ہوں اور مجھے آپ سے محبت ہے۔‘
سنی لیون اور ان کے شوہر ڈینئل ویبر نے 2017 میں نشا کو گود لیا تھا، ان کے دو بیٹے بھی ہیں۔
گذشتہ اکتوبر نشا کی سالگرہ پر ایک تصویر شئیر کرتے ہوئے سنی لیون نے کہا تھا ’ میری بیٹی نشا کو تیسری سالگرہ مبارک! مجھے تم سے محبت ہے، میں ہر روز خدا کا شکر ادا کرتی ہوں کہ وہ ہماری زندگیوں میں آپ کا لایا۔‘
مارچ میں سنی لیون نے اپنے بچوں اور شوہر کے ساتھ ہولی کی ایک تصویر بھی شیئر کی تھی۔
دو برس پہلے سنی لیون نے نشا کو 21 ماہ کی عمر میں گود لیا تھا۔ انڈین میڈیا کے رپورٹس کے مطابق نشا کا تعلق مہارشٹر سے ہے۔