Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچہ پیدا ہونے پر ملازم کو 3 دن کی چھٹی

بچہ پیدا ہونے پر خاتون ملازمہ کو 70 دن کی چھٹی دی جائے گی
سعودی وزارت سول سروس نے کہا ہے کہ بچہ پیدا ہونے پر ملازم کو 3 دن چھٹی لینے کا حق ہے جبکہ بچہ پیدا ہونے پر خاتون ملازمہ کو 70 دن کی چھٹی دی جائے گی۔
عکاظ اخبار کے مطابق بیماری کے بعد فالو اپ کے لئے ڈاکٹر رجوع کرنے پر ملازم کو چھٹی لینے کا حق ہے بشرطیکہ متعلقہ صحت ادارے سے تحریری سرٹیفکیٹ حاصل کیا جائے۔
وفات کی صورت میں بھی چھٹیوں کا قانون واضح کرتے ہوئے سول سروس نے کہا ہے کہ کارکن کے رشتہ داروں کے تین درجے ہیں جن کی وفات پر 5 دن کی چھٹی دی جائے گی اور وہ درجے اس طرح ہیں ، پہلا درجہ والدین، دادا ، دادی۔ دوسرا درجہ بیٹے ، بیٹیاں ، پوتے اور پوتیاں جبکہ تیسرا درجہ ہے بھائی، بہنیں اور ان کی اولاد۔ ان رشتہ داروں کی وفات پر کارکن کو چھٹی دی جائے گی۔

سرکاری محکموں میں کام کرنے والے ملازمین کو شادی کرنے پر چھٹی دینے کا قانون نہیں

وزارت سول سروس نے کہا ہے کہ سرکاری محکموں میں کام کرنے والے ملازمین کو شادی کرنے پر چھٹی دینے کا قانون نہیں ہے۔ سول سروس کے ضابطوں میں ’’شادی کی چھٹی‘‘ کے نام پر کوئی چھٹی نہیں جبکہ نجی شعبے سے وابستہ کارکن شادی کرنے پر ملازم کو 5 دن کی چھٹی دیتا ہے۔
 

شیئر: