Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سابق وزیر کو ایک شہری کی شکایت پر برطرف کیا گیا

رشتہ داروں نے کہا کہ میں نے وزیر کے خلاف شکایت کرکے سنگین غلطی کی ہے، شہری
 
ریاض: سول سروس کے سابق وزیر خالد العرج کو ایک شہری کی شکایت پر برطرف کیا گیا۔ سعودی شہری سعد الثوینی کے وہم وگمان میں بھی نہیں تھا کہ اس کی شکایت پر ایک وزیر کو نہ صرف برطرف کیا جائے گا بلکہ اختیارات کے ناجائز استعمال پر تفتیش کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق سعودی شہری سعد الثوینی کو معلوم ہوا تھا کہ برطرف وزیر نے اپنے بیٹے کو 21ہزار ریال ماہانہ تنخواہ پر ایک وزارت میں ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھرتی کروایا ہے۔ انہوں نے اس پر ٹویٹر پر ہیچ ٹیگ جاری کیا جس پر سیکڑوں لوگوں نے نہ صرف تبصرہ کیا بلکہ برطرف وزیر کے تجاوزات کے ثبوت فراہم کئے۔ العربیہ کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ثبوت فراہم ہونے کے بعد چند دوستوں کے مشورے سے محکمہ انسداد کرپشن کے نام خط لکھا گیا۔ یہ خط میں نے خود محکمہ میں جمع کروایا ۔ یہ کیس آج بھی میرے نام سے درج ہے۔ شکایت درج کرنے کے بعد 5مرتبہ مجھے محکمہ انسداد کرپشن جانا پڑا۔ مجھے کیس کے متعلق آگاہ کیا جاتا رہا۔ شاہی فرمان جاری ہونے سے 4دن قبل مجھے محکمہ نے بلایا اور آگاہ کیا کہ انسداد کرپشن کے اہلکاروں نے تحقیق کرلی ہے اور معلوم ہوا کہ واقعہ برطرف وزیر کا بیٹا ایک وزارت میں غیر قانونی طور پر بھرتی کیا گیا ہے۔ اس دوران کئی رشتہ داروں کے علاوہ دوستوں نے بھی مجھ سے کہا کہ ایک وزیر کے خلاف شکایت کرکے میں نے سنگین غلطی کی ہے مگر مجھے یقین تھا کہ انصاف ضرور ملے گا۔ شاہی فرمان جاری ہونے بعد مجھے اطمینان ہوا کہ میری محنت رائیگاں نہیں گئی۔
 
 
 
 
 
 

شیئر: