بالی وڈ سٹار سلمان خان کی ہٹ فلم ’دبنگ‘ کی نویں سالگرہ کے موقع پر ان کے شائقین ’دبنگ 3‘ کے ریلیز ہونے کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔
2009 میں ریلیز ہونے والی دبنگ فلم میں سلمان خان نے چلبل پانڈے نامی پولیس افسر کا مشہور کردار ادا کیا تھا اور اسی فلم کے ذریعے اداکارہ سوناکشی سنہا نے بھی فلمی دنیا میں قدم رکھا تھا۔
دبنگ کی نویں سالگرہ کے موقع پر سلمان خان کے مداحوں نے ٹوئٹر پر ٹرینڈ شروع کیا جس میں وہ اداکار کے دبنگ 3 میں اپنائے جانے والے کردار کے منظر عام پر آنے کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔ فلمی شائقین میں تجسس پایا جا رہا ہے کہ سلمان خان آنے والی فلم میں کیا روپ دھاریں گے۔
بالی وڈ خان آج کل ’دبنگ 3‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کی ریلیز کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ رواں سال دسمبر میں متوقع ہے۔
عارف نامی ٹوئٹر صارف نے سلمان خان کی فوٹو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ان کو سلمان خان کے فلم میں اپنائے گئے روپ کا بے چینی سے انتظار ہے۔
#AwaitingDabangg3FirstLook
Eagerly waiting for first look..! pic.twitter.com/H63Elh0fTZ— ¯\_(ツ)_/¯ (@ARIF_AA_) September 10, 2019
صارف سردار سنگھ نے دبنگ کے گانے کی وڈیو شیئر کرتے ہوئے ’دبنگ 3‘ کی ریلیز کی امید رواں سال دسمبر میں کی جبکہ سلمان خان نے باقاعدہ طور پر فلم ریلیز ہونے کی تاریخ کا اعلان اب تک نہیں کیا۔
#DABANGG3 ON 20th DECEMBER 2019 !!!
Chulbul Pandey @BeingSalmanKhan #SalmanKhan pic.twitter.com/gbJX6suUZG#AwaitingDabangg3FirstLook
— Sardar Singh (@iSalmansCombat) September 9, 2019
پراشانت کا کہنا تھا کہ سلمان خان نے ہر فلم میں منفرد انداز اپنایا ہے لیکن دبنگ میں کچھ خاص بات تھی، اور اس کی وجہ یہ تھی کہ فلم میں چلبل پانڈے کا کردار سلمان خان کی شخصیت کے بہت قریب تھا۔
Salman has come with his own style in his every movies but Dabangg was special because he made character so believable with his style that it seemed that character of Chulbul Pandey is actually Salman khan himself. #AwaitingDabangg3FirstLook pic.twitter.com/EjIBVwx2Ls
— #Dabangg3 (@BeingPrashant96) September 9, 2019
فرح نے چلبل پانڈے کا ڈائیلاگ دہراتے ہوئے کہا کہ وہ اس مشہور کردار کے دوبارہ فلمائے جانے پر بے حد خوش ہیں۔
صہیب انصاری نے بھی سلمان خان کے کردار چلبل پانڈے کی مختلف تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ سلمان خان کی فلم دبنگ 3 دیکھنے کے لیے بے حد خوش ہیں۔
I'm Exciting to watch Dabangg3 first look.#AwaitingDabangg3FirstLook pic.twitter.com/QffUq2t6y3
— Suaib ansari (@Suaiban99546006) September 10, 2019
فلم میں سلمان خان کے ڈائیلاگ اور گانوں کے علاوہ ان کا بیلٹ والا ڈانس سٹیپ بہت مشہور ہوا تھا جس کو شائقین نے اپنانے کی بے حد کوشش کی۔