راولپنڈی کی انسداد کرپشن کی عدالت نے بحریہ ٹاون کے مالک ملک ریاض کی عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست منسوخ کرتے ہوئے انہیں عدالت میں پیش ہونے کا حکم جاری کیا ہے۔
ملک ریاض راولپنڈی کی اینٹی کرپشن عدالت سے عبوری ضمانت پر تھے تاہم عدالت میں پیش نہ ہونے پر ان کی عبوری ضمانت منسوخ کر دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ ملک ریاض کے خلاف 1401 کنال اراضی مبینہ طور پر فراڈ کے ذریعے خریدنے کا الزام ہے۔ جس کے تحت ان کے خلاف اینٹی کرپشن عدالت میں کیس زیر سماعت ہے۔
مزید پڑھیں
-
بحریہ ٹاؤن اور ایم ڈی اے کے تمام منجمد اکاؤنٹس بحالNode ID: 370091
ملک ریاض عبوری ضمانت حاصل کرنے کے بعد گذشتہ دو سماعتوں پر بھی عدالت کے روبرو پیش نہیں ہوئے تھے اور متعدد بار انہوں نے عدالت سے عبوری ضمانت میں توسیع حاصل کی۔
بدھ کو راولپنڈی کی انسداد کرپشن عدالت کے جج نثار احمد خان نے کیس کی سماعت کی۔
سماعت کے دوران ملک ریاض نے کہا کہ ان کے موکل بیرون ملک ہونے کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے۔ عدالت نے ملک ریاض کی عبوری ضمانت منسوخ کرتے ہوئے اگلی پیشی پر ملزم کی حاضری یقنی بنانے کی ہدایت کی۔
واٹس ایپ پر پاکستان کی خبروں کے لیے ’اردو نیوز پاک‘ گروپ میں شامل ہوں