Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ نے سائبر وار شروع کر رکھی ہے ،ایران

امریکہ کوئی بھی جنگ ختم کرنے کے قابل نہیں ہوگا۔ فائل فوٹو اے ایف پی
ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ان خبروں کی تردید کی ہے کہ تہران آئندہ امریکی صدارتی انتخاب میں مداخلت کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی حکومت کی اس دوڑ میں کوئی ترجیح نہیں ہے۔
 اے ایف پی کے مطابق امریکی ٹی وی این بی سی کے پروگرام’ میٹ دی پریس‘ میں جواد ظریف نے الزام لگایا کہ امریکہ نے ایران کے خلاف سائبر وار شروع کر رکھی ہے۔ 
 انہوں نے خبردار کیا کہ امریکہ نے کسی جنگ کی شروعات کی تو وہ اسے ختم نہیں کر سکے گا۔

ایرن نے آئندہ صدارتی انتخاب میں کسی مداخلت کی تردید کی ہے۔ فوٹو اسکائی نیوز

 ایک سوال پر ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم کسی دوسرے ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتے تاہم ایک سائبر وار جاری ہے۔
 انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے سائبر وار کی ابتدا ہماری جوہری تنصیبات پر انتہائی خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ طریقے سے حملے کے ساتھ کی تھی ۔اس سے لاکھوں افراد ہلاک ہوسکتے تھے۔ آپ کو اسٹکس نیٹ یاد ہے؟۔
انہوں نے مزید کہا ’ ایران سائبر جنگ میں مصروف ہے لیکن امریکہ کوئی بھی جنگ شروع کرتا ہے تو وہ اسے ختم کرنے کے قابل نہیں ہوگا‘۔

شیئر: