Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’لگتا ہے دیپکا پادوکون دن میں بھی خواب دیکھتی ہیں‘

دیپکا کی ایک رپورٹ کارڈ میں لکھا ہے کہ ’دیپکا کلاس میں بہت بولتی ہیں۔ فائل فوٹو اے ایف پی
بالی وڈ اداکارہ دیپکا پاڈوکون کی اداکاری سے آپ بہت حد تک واقف ہوں گے۔ ان کی قربتوں، ان کی شادی، ان کے ملبوسات، ان کی فلموں وغیرہ کی خبریں آپ تک وقتا فوقتا پہنچتی رہتی ہیں۔
لیکن کیا آپ کو یہ پتہ ہے کہ وہ سکول میں کیسی تھیں اور ان کے استاد اور استانیوں کی ان کے بارے میں کیا رائے تھی۔ دیپکا پاڈوکون نے اپنے ماضی کے جھروکوں کو کھولتے ہوئے اس قسم کی چند چیزیں شیئر کی ہیں۔
انھوں نے اپنے زمانہ طالب علمی کی تصاویر اور رپورٹ کارڈ شیئر کیے جس پر ان کے شوہر اور اداکار رنویر سنگھ نے بھی کمنٹس کیے اور دیپکا کو ان کے ٹیچروں نے جو ریمارکس دیے تھے ان پر صاد کیا۔

دیپکا نے جو تیسری رپورٹ کارڈ شیئر کی اس میں لکھا تھا کہ ’ایسا لگتا ہے کہ دیپکا دن میں خواب دیکھتی ہیں۔‘

دیپکا کی ایک رپورٹ کارڈ میں لکھا ہے کہ ’دیپکا کلاس میں بہت بولتی ہیں۔‘ اس ریمارک پر ہامی بھرتے ہوئے ان کے شوہر نے ان کے لیے ’ٹربل میکر‘ لکھا۔
ایک رپورٹ کارڈ میں ٹیچر نے لکھا کہ ’دیپکا کو ہدایت پر عمل کرنا ضرور سیکھنا چاہیے۔‘ اس پر رنویر سنگھ نے لکھا: ’جی، ٹیچر، میں اتفاق رکھتا ہوں۔‘ 
دیپکا نے جو تیسری رپورٹ کارڈ شیئر کی اس میں لکھا تھا کہ ’ایسا لگتا ہے کہ دیپکا دن میں خواب دیکھتی ہیں۔‘ اس ریمارک پر بھی اداکار رنویر سنگھ نے لکھا کہ ’سر بادلوں میں ہوتا ہے۔‘

دپیکا کی جانب سے شیئر کیے جانے والے ایک رپورٹ کارڈ میں لکھا ہے کہ ’دپیکا کو ہدایات پر عمل کرنا سیکھنا چاہیے۔ 

ان رپورٹس کے بعد یہ جب یہ پتہ چلتا ہے کہ وہ ڈپریشن کا شکار بھی ہوئی تھیں تو ذہن میں یہ بات آتی ہے کہ ایسی شرارتی اور من موجی لڑکی کیونکر اس قسم کی بیماری کی زد میں آ سکتی ہے!

کرینہ کپور کے مہمانوں میں ساس اور شوہر

بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور اپنے ریڈیو پروگرام ’وٹ وومن وانٹ‘ یعنی ’خواتین کیا چاہتی ہیں‘ کے دوسرے سیزن کی ابتدا کر دی ہے۔
اس بار ان کے پہلے خصوصی مہمان ان کے شوہر اور اداکار سیف علی خان ہیں۔

کرینہ کپور نے اپنے ریڈیو پروگرام ’وٹ وومن وانٹ‘ کے دوسرے سیزن کی ابتدا کر دی ہے۔

ان کے اس پروگرام کو ایک ایف ایم چینل پر پیش کیا جا رہا اور اس کی شوٹنگ ممبئی کے معروف محبوب سٹوڈیو میں ہو رہی ہے۔
گذشتہ سال ان کے مہمانوں میں خاص طور سے صرف خواتین ہی شامل تھیں لیکن اس با مردوں کو بھی شامل کیا جا رہا ہے۔
سیف علی خان کے ساتھ اس بار مہمانوں میں معروف ٹینس سٹار ثانیہ مرزا، سیف علی خان کی والدہ اور اپنے زمانے کی معروف اداکارہ شرمیلا ٹیگور شامل ہیں۔

 

گذشتہ سال سیف علی خان نے شو کے دوران فون کے ذریعے پروگرام میں شرکت کیا تھا اور کرینہ سے یہ سوال پوچھا تھا کہ بچے کی پیدائش کے بعد وہ اپنی اہلیہ کو کیسے خوش رکھ سکتے ہیں جس کے جواب میں کرینہ نے کہا تھا ’یہ بات قومی ریڈیو پر پوچھنا بہت دیدہ دلیری کی بات ہے سیفو، لیکن اب جب پوچھ ہی لیا ہے تو ہم جواب ضرور دیں گے۔ میرے خیال سے شوہر کے اپنی بیوی کے ساتھ ہونا چاہیے جب اسے ضرورت ہو۔ بچے کا مطلب اضافی ذمہ داریاں ہں اور اگر آپ اس میں ہاتھ بٹاتے ہیں تو آپ کی بیوی خود بخود خوش رہے گی۔‘

اے آر رحمان کی داستان محبت

آسکر انعام سے سرفراز انڈین موسیقار اے آر رحمان بسان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں لائیو پرفارم کرنے والے ہیں۔
اس موقعے پر نو اکتوبر کو ان کی پہلی فلم ’99 سانگز‘ کی سکریننگ ہوگی اور وہ موسیقی سے اپنی محبت کی داستان سنائیں گے اور لائیو پرفارم کریں گے۔

آسکر انعام سے سرفراز انڈین موسیقار اے آر رحمان بسان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں لائیو پرفارم کریں گے۔ فوٹو اے ایف پی

انھوں نے ایک بیان میں کہا کہ وہ اس بسان بین الاقوامی فلم فیسٹیول کے حیرت انگیز اجتماع کا حصہ بننے پر پرجوش ہیں جہاں وہ اپنی محبت کی محنت کا پھل پیش کریں گے۔
انھوں نے مزید کہا: ’اس فلم کا میوزک میرے لیے بہت مخصوص ہے اور اس کی کہانی کا اندرونی حصہ ہے اور میں سکریننگ سے پہلے اسے متعارف کرانے کے لیے اندر سے مجبور ہوں۔‘

 

اس فلم کی ہدایت وشویش کرشنامورتی نے کہی ہے جبکہ یہ فلم ایک مصنف کے طور پر ان موسیقار اے آر رحمان کی پہلی فلم ہے۔ اس فلم کی کہانی ایک جدوجہد کرنے والے موسیقار کی کہانی ہے جو کامیاب موسیقار بننا چاہتا ہے اور یہ فن اور خود کی دریافت کی خوبصورت کہانی ہے۔
اس میں لیزا رے اور منیشا کوئرالہ بھی نظر آئیں گی۔
شوبز کی خبروں کے لیے ’’اردو نیوز شوبز‘‘ جوائن کریں

شیئر: