بالی وڈ فلم ’دی سکائی از پنک‘دنیا بھر کے سینما گھروں میں تو 11 اکتوبر کو ریلیزہوگی، تاہم پرینکا چوپڑا اور فرحان اختر کی فلم کا پریمیئر گذشتہ مہینے کینیڈا میں ہونے والے ٹورنٹو انٹر نیشنل فلم فیسٹول کے دوران ہوا تھا۔
فلم کی ٹیم اس کے پریمیئر کے لیے گذشتہ مہینے کینیڈا کا سفر کیا تھا اور 13 ستمبر کو ٹورنٹو انٹر نیشنل فلم فیسٹول کے دوران اس کا پریمیئر ہوا۔
انڈین اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق کینیڈا کے دورے کے دوران فلم کی ٹیم ’حقیقی‘ چودھریوں سے ملی جن کی زندگی کی حقیقی کہانی کے گرد فلم گھومتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اداکارہ پرینکا چوپڑا، فرحان اختر اور روہت سراف ادتی چودھری، نیرن اور ایشان چودھری سے ملے۔ اس ملاقات میں تینوں اداکاروں کے ساتھ فلم کے ڈائریکٹر شونالی بوس اور پروڈیوسرز رائے کپور اور رونی سکرو والا بھی موجود تھے۔
’دی سکائی از پنک‘ ایک ایسے خاندان کی کہانی ہے جو کہ تمام تر مشکل حالات کے باوجود ہار نہیں مانتا۔ اور یہ ایک جوڑے کی 25 سال تک اور ایک سے زائد براعظموں پر پھیلی محبت کی کہانی ہے جسے اس کی پرعزم نوجوان بیٹی کے ذریعے بیان کی گئی ہے۔
فلم میں زائرہ وسیم نے ایشا کا کردار ادا کیا ہے جبکہ روہت نے ان کے بھائی ایشان کا کردا ادا کیا ہے۔ پرینکا چوپڑا اور فرحان اختر نے ان کے والدین، ادتی اور نیرن چودھری، کے کردار نبھائے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
کردار اینجلینا جولی کا اور آواز ایشوریا رائے کیNode ID: 436206
پرینکا چوپڑا کا فلم کے حوالے سے کہنا ہے کہ ’یہ تیسری مرتبہ ہے کہ میں ایک خقیقی شخص کا کردار نبھا رہی ہوں اور ادتی چودھری کا کردار ادا کرنا اعزاز کی بات ہے۔‘
’ مجھے فخر ہیں کہ ادتی اور شونالی نے اس حیرت انگیز کہانی کو بیان کرنےکے لیے مجھے چنا۔‘
فرحان اختر نے کہا کہ انہوں نے فلم میں نیرن چودھری کی نقالی نہیں کی ہے لیکن میرا خیال ہے کہ بنیادی طور پر جذبات ایک جیسے ہیں۔
روہت سراف نے کہا کہ وہ ایشان سے صرف ایک مرتبہ ملا جب وہ لندن میں تھے۔ ’اس دن ہم ایک بہت ہی اہم سین فلمبند کرنے والے تھے۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایشان کا کردار بہت ہی مضبوط لیکن انکساری والا ہے۔
مزید پڑھیں
-
’لگتا ہے دیپکا پادوکون دن میں بھی خواب دیکھتی ہیں‘
Node ID: 436371
ادتی چودھری کا کہناہے کہ یہ چودھریوں کے لیے بھی بہت بڑا لمحہ ہیں۔ ’میں مشکور ہوں کہ پرینکا جیسی نامور اور طاقتور خاتون ایشا کی ماں کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ فلم میں ان اداکاروں نے ہمارے کردار بہت اچھی طرح نبھا ئے ہیں اور ہم اس سے زیادہ اچھے کا مطالبہ نہیں کر سکتے۔‘
ایشا کے والد نیرن چودھری کا کہنا تھا کہ وہ بہت ہی خوش ہیں کہ فرحان اختر ان کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
’دی سکائی از پنک‘ کو ’آر ایس وی پی‘ اور ’رائے کپور فلمز‘ نے ’ایس کے گلوبل اور ’پرپل پیبل پکچرز‘ کے اشتراک سے بنایا ہے۔
شوبز کی خبروں کے لیے ’’اردو نیوز شوبز‘‘ جوائن کریں