کئی مہینے کی افواہوں اور چے مے گوئیوں کہ آیا بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت کے شوہر کا کوئی وجود ہے بھی یا نہیں اور کیا انہوں نے شادی بھی کی ہے؟ اب آخر کار ان کے شوہر سامنے آگئے ہیں۔
راکھی ساونت کے شوہر نے انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ ’سپاٹ بوائے‘ سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ایک بزنس مین ہیں اور ان کا نام رتیش ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ ان کی شادی راکھی ساونت سے ہوئی۔ انہوں نے اپنی اداکارہ بیوی کو ’خدا کی طرف سے تحفہ‘ قرار دیا۔
رتیش کا کہنا تھا کہ انہوں نے راکھی ساونت جیسی خاتون کو زندگی بھر نہیں دیکھا۔ ’میں کبھی نہیں چاہوں گا کہ راکھی اپنی صاف گوئی اور بے لاگ بات کرنے کی عادت کو تبدیل کریں۔‘
رتیش کے مطابق ’راکھی بہت ہی فرینک ہیں اور یہ ایک بڑی خوبی ہے۔‘
رتیش نے ان خبروں کے ردعمل میں کہ راکھی نے اپنی شادی کی جھوٹی خبر میڈیا میں رہنے کے لیے اڑائی ہے، کہا کہ اس سے ان کو کیا فرق پڑتا ہے کہ لوگ ان کے وجود کے بارے ہیں کیا سوچتے ہیں۔ ’انہیں یقین کرنے یا نہ کرنے دیں۔ میری ایک فیملی ہے اور راکھی کی بھی ایک فیملی ہے اور ہم دونوں خوش ہیں اور ہمارے لیے یہی سب سے اہم ہے۔‘
ان کا انٹرویو میں مزید کہنا تھا کہ وہ ایک بہت ہی سادہ آدمی ہیں جو 9 بجے کام پر جاتے ہیں اور چھ بجے گھر آتے ہیں۔‘
مزید پڑھیں
-
’لگتا ہے دیپکا پادوکون دن میں بھی خواب دیکھتی ہیں‘Node ID: 436371
رتیش نے کہا کہ انہیں پتہ ہے کہ بہت سارے لوگوں کو یقین نہیں تھا کہ راکھی کا کوئی خاوند ہے، اور میرا کوئی وجود ہے۔ لیکن یہاں میں آپ سے بات کر رہا ہوں۔‘ ہوسکتا ہے کہ راکھی کیمرے کے سامنے ایک مختلف انسان ہو لیکن وہ دل کی ہہت ہی اچھی ہیں۔‘
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے واقعی راکھی ساونت کو فملوں میں بولڈ سین کرنے سے منع کیا ہے تو ان کا جواب اثبات میں تھا۔
-
کردار اینجلینا جولی کا اور آواز ایشوریا رائے کیNode ID: 436206
خیال رہے اس سال جولائی میں راکھی نے عروسی کپڑوں میں اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔ جب افواہیں پھیلنا شروع ہو گئیں کہ ان کی شادی ہوگئی ہے تو انہوں نے اس کی تردید کرتے ہوئے تصاویر کو فوٹو شوٹ قرار دیا۔
تاہم اگست میں انہوں نے اعلان کیا کہ ان کی شادی ایک برطانوی انڈین سے ہوئی ہے۔ راکھی نے اس وقت کہا تھا ’جی میری شادی 20 جولائی کو ہوئی۔ اصل میں اس وقت ڈر گئی تھی اور میں چاہتی تھی کہ میں خاموشی سے خفیہ شادی کروں۔‘
شوبز کی خبروں کے لیے ’’اردو نیوز شوبز‘‘ جوائن کریں