Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’رشتے میں تو ہم تمہارے باپ لگتے ہیں، نام ہے شہنشاہ‘

امیتابھ بچن کو سالگرہ کی سب سے پہلی مبارکباد اپنی بیٹی شویٹا بچن سے ملی۔ فوٹو: اے ایف پی
انڈین سینیما کے لیجینڈ ’بگ بی‘ آج 77 ویں سالگرہ منا رہے ہیں، اور ان کو سالگرہ کی سب سے پہلی مبارکباد اپنی بیٹی شویٹا بچن سے ملی۔ شویٹا ویسے بھی اپنے والد کے کافی قریب ہیں اور اس موقع پر انہوں نے انسٹا گرام پر اپنے والد کی تصویر شیئر کی اور محبت بھرا پیغام دیا۔
شویٹا بھی اپنے والد کے لیے بہت اہم ہیں۔ ان کے بھائی اور فلم اداکار ابھیشیک نے ایک پروگرام میں کہا تھا کہ شویٹا ان کے والد کے لیے سب سے اہم شخصیت ہیں۔

امیتابھ کی سالگرہ کے موقع پر سینکڑوں کی تعداد میں مداح ان کے گھر کے باہر جمع تھے جو اپنے ہیرو کی ایک جھلک کے لیے بے تابی سے ان کا انتظار کر رہے تھے۔ امیتابھ  مداحوں کو خوش آمدید کہنے اپنے اہل و عیال سمیت گھر سے باہر نکلے، اور چند کے ساتھ تصویریں بھی کھچوائیں۔
مشہور بالی وڈ ڈائریکٹر اور پروڈیوسر نے ’بگ بی‘ کو انتہائی جذباتی خراج تحسین پیش کیا۔

امیتابھ بچن 190 سے زائد فلموں میں کام کر چکے ہیں اور ان کو ’بالی وڈ کی روح‘ ماننا غلط نہیں، جن کے بغیر انڈین سینیما نا مکمل ہے۔
بالی وڈ اداکارہ پارینیتی چوپڑا نے بھی امیتابھ بچن کو مبارک باد دیتے ہوئے آئندہ آنے والے بہتر سالوں کی خواہش کی، اور اچھی صحت اور دنیا کی تمام تر خوشیاں ملنے کی دعا دی۔ 
ان کے متعدد گانے، ڈائلوگ، ڈانس سٹییپ اور فلمی سینز کسی نہ کسی طرح لوگوں کی زندگی کا حصہ بنے رہے ہیں۔ فرحان اخطر نے بھی مبارک باد دی۔ 
شلپا شیٹی نے امیتابھ کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کو بے حد اچھی صحت کی دعائیں دیں۔
بگ بی جلد عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے ساتھ فلم ’براہماسترا‘ میں نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ ان کی دو اور فلمیں ’چہرے‘ اور گلابو سیتابو‘ بھی ریلیز ہونے والی ہیں۔

شیئر: