شہری وغیر ملکی ریاست مخالف اکاؤنٹس سے ہوشیار رہیں
شہری وغیر ملکی ریاست مخالف اکاؤنٹس سے ہوشیار رہیں
ہفتہ 12 اکتوبر 2019 21:21
ہزاروں جعلی اکاؤنٹ سعودی عرب کے خلاف کام کر رہے ہیں (فوٹو: عاجل)
سعودی پبلک پراسیکیوشن نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کوسوشل میڈیا پر ریاست مخالف اکاؤنٹس سے خبردار کرتے ہوئے ہے کہا ہے کہ جھوٹی خبروں کو شیئر نہ کیا جائے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق پبلک پراسیکیوٹر کے تحت کام کرنے والا ادارہ انسداد انتہا پسندی نے کہا ہے کہ ’’ سعودی مخالف ادارے اور افراد نے ملک میں انتشار پھیلانے کے لیے سوشل میڈیا کو ذریعہ بنا رکھا ہے‘‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’’ ٹویٹر، فیس بک، انسٹاگرام اور اسنیپ چیٹ پر ہزاروں جعلی اکاؤنٹ سعودی عرب کے خلاف فرضی اور من گھڑت خبریں پھیلانے کا کام کرتے ہیں‘‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’’ شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں میں میڈیا مہم چلائی جا رہی ہے جس کا مقصد لوگوں کو گمراہ کرنے کے سوا کچھ نہیں‘‘۔
ادارہ انسداد انتہا پسندی نے کہا ہے کہ ’’ریاست مخالف ادارے معاشرے کو متزلزل اور عوام کو بد دل کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر گہری سازش کر رہے ہیں‘‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ’’ ریاست مخالف ادارے اور افراد جو مہم چلا رہے ہیں اسے اصطلاحی زبان میں ’’نرم طاقت ‘‘ طاقت کہا جاتا ہے۔ جس طرح ہر ریاست کی مسلح فوج ہوتی ہے جو ملک کے سرحدوں کی دفاع کرتی ہے اسی طرح مختلف اداروں کے پاس الیکٹرانک فوج ہے جو معاشرے کو بہکانے پر تلی ہوئی ہے‘‘۔
ادارے نے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو خبر دار کیا ہے کہ ’’ریاست مخالف اداروں کے بہکاوے میں آکر جھوٹی خبریں شیئر نہ کی جائیں۔ جھوٹی اور من گھڑت خبریں شیئر کرنا سائبرکرائم میں شمار ہوتا ہے‘‘۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں