Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب، 500 قسم کے پرندوں کا مسکن

مملکت میں 277 قسم کے پرندے ایسے ہیں جو نقل مکانی کرکے آتے ہیں (فوٹو : اخبار24)
وزارت ماحولیات، پانی وزراعت نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں 500 قسم کے پرندے ہیں جن میں سے 277 قسم ایسی ہے جو نقل مکانی کرکے یہاں آتی ہے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق نقل مکانی کرنے والے پرندوں کے عالمی دن کی مناسبت سے وزارت ماحولیات، پانی وزراعت نے سعودی عرب میں پرندوں کے تحفظ کے لئے آگاہی مہم شروع کی ہے۔ 
وزارت نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں 223 قسم کے پرندے مستقل آباد ہیں جن میں سے 19 قسم کے پرندے ایسے ہیں جو دنیا بھر میں نایاب ہوچکے ہیں۔ ان کی نسل صرف جزیرہ عرب میں باقی رہ گئی ہے۔ 

سعودی عرب میں19 قسم کے پرندے ایسے ہیں جو دنیامیں نایاب ہوچکے ہیں (فوٹو: سبق)

وزارت نے کہا ہے کہ ’’العقعق العسیری‘‘ نامی پرندہ دنیا میں نایاب ہوچکا ہے۔ یہ صرف عسیر ریجن میں پایا جاتا ہے۔ اس پرندے کے ایک سو جوڑے یہاں موجود ہیں۔ 
وزارت نے کہا ہے کہ ’’نایاب قسم کے پرندوں کا شکار منع ہے۔ حکومت ان کے تحفظ کے لئے مختلف اقدامات کرتی ہے۔ نایاب پرندوں کے فروغ کے لئے قومی پروگرام پر عمل کیا جا رہا ہے‘‘۔
وزارت نے بتایا ہے کہ نقل مکانی کرنے والوں پرندوں کے نسل کے فروغ کی راہ میں ماحولیاتی آلودگی کے علاوہ غیر قانونی شکار بھی ہے‘‘۔
وزارت نے بتایا کہ نقل مکانی کرنےو الے پرندوں کے لئے جزیرہ عرب ایک انتہائی اہم اسٹیشن ہے جہاں ایک وقت کے لئے مشرق سے مغرب تک سفر کرنے والے پرندے آکر رکتے ہیں‘‘۔   
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: