Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویٹ لفٹر رابعہ شہزاد کا ایک اور گولڈ میڈل

21 سالہ رابعہ شہزاد نے برطانیہ میں گولڈ میڈل جیت لیا پاکستانی ویٹ لفٹر نے ہمپشائر ویٹ لفٹنگ چمپئن شپ میں سب سے زیادہ 144.8 پوائنٹس حاصل کیے۔
چمپئن شپ میں رابعہ کے گروپ سے نو لوگ مدمقابل تھے جن کوپوائنٹس ٹیبل پر مات دے کر تاریخ رقم کی دلچسپ بات یہ کہ 21 سالہ رابعہ پاکستان کی ٹاپ بیڈمنٹن کھلاڑی ماحور شہزاد کی چھوٹی بہن ہیں۔ 

رابعہ شہزاد نے گذشتہ سال بھی آسٹریلیا میں  ہونے والی رالف کیش مین اوپن ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ کی 55 کلوگرام کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا تھا۔جبکہ اس سے قبل وہ دبئی میں ہونے والی ایشین بینچ پریس چیمپیئن شپ میں بھی سلور میڈل جیت چکی ہیں
رابعہ نے اسنیچ میں 44 کے جی اور کلین اینڈ جرک میں 62 کے جی وزن اٹھا کرسلور میڈل حاصل کیا تھا ۔اس سے قبل 49 کلوگرام کیٹیگری میں رابعہ شہزاد نے اسنیچ میں 40 کلوگرام اور کلین اینڈ جرک میں 52 کلوگرام وزن اٹھایا تھا۔
ہمپشائر ویٹ لفٹنگ چمپئن شپ میں ویٹ لفٹرز کو مختلف ویٹ کیٹیگریز میں رکھنے کی بجائے مختلف ویٹس کی لفٹرز کو ایک گروپ میں رکھ کر سینکلیئر پوائنٹس کی بنیاد پر مقابلہ کروایا گیا

رابعہ  شہزاد نے بغیر کسی کوچ  کےکارڈف میں ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں سلور میڈل اورہیمپشائرویٹ لیفٹنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرکے پاکستان کا نام روشن کیا
اس مقابلے میں کل نو میں سے دوسرے نمبر کی ویٹ لفٹر نے 144 پوائنٹس بنائے۔

شیئر: