Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سنگاپور: پاکستانی ویٹ لفٹر رابعہ شہزاد نے سلور میڈل جیت لیا

سنگا پور: پاکستانی ویٹ لفٹر رابعہ شہزاد نے سنگاپور اوپن ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ میں سلور میڈل حاصل کر لیا۔20 سالہ پاکستانی ایتھلیٹ نے 106 کے جی کیٹیگری میں دوسری پوزیشن حاصل کی، بغیر کوچ اور منیجر کے ایونٹ میں شریک رابعہ نے عمدہ پرفارمنس دیکر ملک کا نام روشن کردیا، وہ سنگاپورین ایونٹ میں اپنے طور پر شریک ہوئیں اور انھیں ملائیشین کوچ سے تھوڑی رہنمائی ملی، جس پر وہ ان کی انتہائی مشکور ہیں۔ سنگاپورین ایتھلیٹ نے گولڈ جبکہ ہانگ کانگ کی ویٹ لفٹر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ رابعہ نے اسنیچ میں 44 کے جی اور کلین اینڈ جرک میں 62 کے جی وزن اٹھا کر سلور میڈل پالیا، تاہم اس سے قبل پریکٹس میں انھوں نے اسنیچ میں 47 اور کلین اینڈ جرک میں 65 کے جی وزن اٹھالیا تھا۔
 کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ " اردو نیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: