Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج سیزن 2025، عازمین کو نسک کارڈز کی فراہمی کا آغاز

فراہم کیے جانے والے نسک سمارٹ کو جدید انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے (فوٹو: سبق)
سعودی  وزارت حج وعمرہ کی جانب سے اس سال حج سیزن کی تیاریاں مکمل ہیں، عازمینِ حج کو ’نسک‘ سمارٹ کارڈز فراہم کیے جائیں گے۔
حج خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں میں ’الماسیہ‘ کے زیر انتظام آنے والے عازمین کے ’نسک سمارٹ‘ کارڈ سب سے پہلے دیے گئے۔
کمپنی کی جانب سے مقررہ تیاریاں قبل از وقت ہی مکمل کر لی گئی تھیں جس پر ان کے عازمین کے کارڈ سب سے پہلے تیار کرلیے گئے۔
سبق نیوز کے مطابق وزارت حج وعمرہ کی جانب سے عازمین کے لیے فراہم کیے جانے والے نسک سمارٹ کو جدید ترین انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے جس میں عازم حج کے بارے میں تمام ترتفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔
 ڈیجیٹل نسک کارڈز میں ان کی مملکت آمد کے شیڈول سے لے کر مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں رہائش اور ایام حج میں مشاعر مقدسہ کے قیام وغیرہ کی تمام تر تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔
الماسیہ کمپنی کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز علی حسین بندقچی نے بتایا کمپنی نے وزارت حج و عمرہ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئےعازمین حج سے متعلق تمام امور قبل ازوقت ہی مکمل کر لیے تھے اسی لیے سب سے پہلے نسک کارڈ فراہم کیے گئے۔

 

شیئر: