سعودی لڑکی گول کیپر بن گئی
ریاض ۔۔۔ سعودی لڑی لمی العنزی فٹبال میچ میں گول کیپر بن گئی۔ لمی العنزی نے ایم بی سی سے گفتگو میں کہا کہ وہ انتہائی کم عمری سے فٹبال کھیلتی رہی ہیں۔ حالیہ برسوں کے دوران کئی میڈل حاصل کئے ہیں۔ اسے فٹبال سے جنونی تعلق ہے۔ اسکول جاتے وقت فٹبال بھی اسکے ساتھ ہوتا ہے ۔ لمی نے کہاکہ کاش سعودی قومی لیڈیز فٹبال ٹیم تیار ہو تاکہ وہ ورلڈ فٹبال کپ میں شرکت کرسکے۔