Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت: سو فلس کے ہزاروں جعلی سکے ضبط

جعلی کرنسی نوٹ کا سنتے آئے ہیں مگر کویت میں اپنی نوعیت کی انوکھی جعلسازی کی گئی۔ کویتی محکمہ کسٹم نے کارگو کےذریعہ آنے والے سامان میں جعلی کویتی سکے پکڑے ہیں۔

 ایشیائی ملک سے آنے والےکارگو میں 127 کلو وزنی کارٹن تھا (فوٹو: ٹوئٹر)

مقامی اخبار الانباء کے مطابق ایشیائی ملک سے آنے والے کارگو میں 127 کلو وزنی کارٹن تھا۔ محکمہ کسٹم کے حکام کو اس بھاری کارٹن پر شبہ ہوا تو اسے کھولا گیا۔ تلاشی لینے پر انکشاف ہوا کہ کارٹن میں 100 فلس کے ہزاروں جعلی سکے ہیں جن کی مجموعی مالیت دو ہزار دینار (10 لاکھ 40 ہزار روپے) تھی۔
محکمہ کسٹم کے حکام کا کہنا ہے کہ جعلی سکوں کو اس مہارت سے ڈھالا گیا ہے کہ عام آدمی کو جعلسازی کو پتہ نہیں چل سکتا۔

ایک سو فلس کےجعلی سکوں کی مجموعی مالیت دو ہزار دینار ہے (فوٹو : ٹوئٹر)

محکمہ کسٹم کے سربراہ جمال الجلاوی نے کہا ہے کہ ’جعلی سکے ضبط کئے گئے ہیں اور متعلقہ محکمہ کو اطلاع کردی گئی ہے جو تفتیش کا آغاز کرے گا‘۔
انہوں نے کسٹم حکام کی مستعدی اور ہوشیاری کی داد دیتے ہوئے ملک کو جعلی سکوں سے بچانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
  • کویت کی تازہ ترین خبروں کے لئے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: