غیر ملکی سیاحوں کے پاسپورٹ پر ’ویکم ٹوریاض سیزن‘ کی مہر لگائی جارہی ہے۔ فوٹو: سبق
ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ذریعہ آنے والے غیر ملکی سیاحوں کے لیے نئی مہر متعارف کروائی گئی ہے۔ ان کے پاسپورٹ پر ’ویلکم ٹوریاض سیزن‘ کی مہر لگائی جارہی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ریاض سیزن انتظامیہ اور محکمہ پاسپورٹ کے تعاون سے متعارف کروائی جانے والی مہر ان غیر ملکیوں کے پاسپورٹ پر لگے گی جو ریاض سیزن میں شرکت یا دیکھنے کے لیے آرہے ہیں۔
ریاض ایئرپورٹ پر سیاحتی ویزے کے نگران کرنل ماجد الاحمری نے بتایا ہے کہ محکمہ پاسپورٹ کے ایسے اہلکار متعین کیے گئے ہیں جو دنیا کی بیشتر معروف زبانوں کے ماہر ہیں۔
انہوں نے کہا ہے ’بیرون ملک سے آنے والے سیاحوں کے استقبال، رہنمائی اور ریاض سیزن کے متعلق مختلف ایکٹویٹی کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے بھی متعدد زبانیں بولنے والے اہلکار تعینات ہیں۔‘
انہوں نے بتایا ’غیر ملکی سیاحوں کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کرنے اور ان کی مدد کرنے کے لیے خصوصی ہدایات دی گئی ہیں۔‘
واضح رہے کہ ریاض سیزن 15 دسمبر تک جاری رہے گا جس میں شہر بھر میں بڑے پیمانے پر مختلف سرگرمیاں رکھی گئی ہیں۔