بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کافی عرصے سے سوشل میڈیا پر اپنے وزن کی وجہ سے ٹرولنگ کا نشانہ بنتی رہی ہیں۔
تاہم سلمان خان کی نئی آنے والی فلم ’دبنگ تھری‘ کی سٹار نے ایک ویڈیو کے ذریعے ٹرولز کو منہ توڑ جواب دے دیا ہے۔
سوناکشی کی جانب سے ٹویٹر ہینڈل پر شیئر کی گئی ویڈیو میں انہیں سوشل میڈیا پر ان کے جسم اور وزن کے حوالے سے کیے گئے نا مناسب کمنٹس کو پڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
Let’s talk about the elephant in the room!
For years I’ve been trolled because of my weight. I’ve never felt the need to react because I always believed i was #BiggerThanThem... pun intended. But on the next episode of @MyntraFS I asked the contestants to take to social media, pic.twitter.com/wvu1P9OY2o
— Sonakshi Sinha (@sonakshisinha) October 30, 2019
ویڈیو میں سوناکشی سنہا نے واضح کیا ہے کہ وہ کیوں اب ان تبصروں کی پروا نہیں کرتی۔
بالی وڈ اداکارہ کی اس ویڈیو کا کیپشن ’ آئیے ’کمرے میں موجود ہاتھی کے بارے میں بات کرتے ہیں‘ ہے۔ ان کاکہنا ہے کہ ’کئی سالوں تک مجھے اپنی وزن کی وجہ سے ٹرولنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ میں نے ان تبصروں پر ردعمل دینے کی ضرورت محسوس نہیں کی۔‘
![](/sites/default/files/pictures/October/36511/2019/bollywood__0.jpg)
ویڈیو میں دھاری دار پینٹ سوٹ میں ملبوس سوناکشی سنہا سوشل میڈیا پر آنے والے تبصروں کو دہراتے ہوئے کہتی ہیں: ’ٹرولز، جو کہ وہ اپنے آپ کو کہتے ہیں، وہ لوگ ہیں جو کہ آپ کے اچھے تاثر کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ ان لوگوں کے پاس کچھ کرنے کو نہیں ہوتا اس لیے یہ ہر وقت دوسروں کو جج کرتے ہیں۔ تو یہ کچھ بھی کہتے ہیں۔‘
عض دفعہ ہم غصہ کرتے ہیں، دل شکستہ ہوتے ہیں لیکن اب ان کی باتوں کو ہنسی میں اڑا دیتی ہوں۔ کیونکہ یہ لوگ ہیں ہی ایک مذاق ۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’پھر میں نے سوچا کہ 30 کلو کم کرنے کے بعد بھی یہ لوگ پیچھے لگے ہوئے ہیں؟ یہ وقت تھا کہ میں نے کہا جہنم میں جاؤ۔ کیونکہ سوناکشی سنہا اس مقام پر کسی وجہ سے ہیں۔ میں جیسا بھی تھا میں نے اپنے آپ کو ثابت کیا اور میرے پاس چھپانے کے لیے کچھ نہیں۔‘
سوناکشی کے جواب پر ان کے کئی پرستاروں نے ان کی تعریف کی۔
پی یو نامی ہینڈل سے ان کے ایک پرستار نے لکھا کہ ’ جس طرح آپ نے ہمیشہ باڈی شیمنگ کو ہینڈل کیا اس پر مجھےآپ پر فخر ہیں۔ آپ کا مثبت رویہ بہت ہی قابل تعریف ہے۔‘
مزید پڑھیں
-
سلمان خان کی فلم ’دبنگ تھری‘ کا ٹریلر جاریNode ID: 439566