Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں پہلی بار خواتین کی ریسلنگ

سعودی عرب نے اپنی تاریخ میں پہلی بار 31 اکتوبر 2019 کو خواتین میں ریسلنگ کا مقابلہ ڈبلیو ڈبلیو ای کراﺅن جیول شو کے تحت منعقد کیا۔
مقامی اخبار 24 نیوز کے مطابق مقابلہ دارالحکومت ریاض کے انٹرنیشنل کنگ فہد سٹیڈیم میں انٹرنیشنل ریسلنگ آرگنائزیشن (ڈبلیو ڈبلیو ای) نے نتالیا اور لیسی ایونز کے درمیان کرایا۔ توقع کے عین مطابق نتالیا اور لیسی ایوانز پروقار لباس میں نظرآئیں۔ بعض لوگوں کا خیال تھا کہ ریاض میں بھی ریسلنگ مقابلے میں دونوں خواتین ریسلنگ کے روایتی لباس میں ہوں گی۔

توقع کے عین مطابق نتالیا اور لیسی ایوانز پروقار لباس میں رنگ میں نظرآئیں۔ اخبار 24

عرب میڈیا کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای سعودی وژن 2030 کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مملکت سے 10سالہ معاہدہ کیے ہوئے ہے۔ سالانہ 80 ملین ڈالر سے زیادہ طے ہیں۔
یہ مقابلہ ریاض سیزن کے تحت عمل میں آیا۔ 60 روزہ ریاض سیزن میں سو سے زیادہ پروگرام ہورہے ہیں۔ 11اکتوبر سے 15دسمبر تک کھیل،آرٹ، تفریحات اور ثقافتی پروگرام کیے جارہے ہیں۔
خواتین ریسلنگ امریکی بحریہ کی سابق فوجی لیسی ایونز اور ڈبلیو ڈبلیو ای کی چیمپیئن نتالیا کے درمیان ہوئی۔ یہ دونوں ریسلنگ کی دنیا میں بڑا نام کمائے ہوئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر بھی صارفین نے ریاض میں پہلی خواتین ریسلنگ پر زبردست دلچسپی کا اظہار کیا۔
 ڈبلیو ڈبلیو ای کراﺅن جیول شوکے ضمن میں سعودی ریسلر منصور، بروک کرنز، ہولک ہوگن سمیت دیگر ریسلرز کے درمیان بھی مقابلے ہورہے ہیں۔
                     
 

شیئر: