Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحیرہ احمر کے ایئر پورٹ میں خاص کیا؟

سعودی ولی عہد نے 31 جولائی 2017 کو ایئر پورٹ کے منصوبے کا اعلان کیا تھا
البحر الاحمر کمپنی کے ایگزیکٹو چیئرمین جان بیگنو کے مطابق بحیرہ احمرسیاحتی منصوبے کے لیے انٹرنیشنل ایئرپورٹ 2022 میں تیار ہوجائے گا۔ یہاں سے 10 لاکھ افراد سفر کرسکیں گے۔ 
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے 31 جولائی 2017 کو بحیرہ احمر سیاحتی منصوبے کا اعلان کیا تھا۔ کمپنی نے سیاحتی منصوبے کے لیے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے ڈیزائن تیار کیا ہے۔ یہ ڈیزائن عالمی سیاحت کے نقشے پر سعودی عرب کو منفرد مقام دلانے کا باعث بنے گا۔

منصو بے کے تحت 22 جزیروں کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا

الشرق الاوسط کے مطابق بحیرہ احمر کمپنی نے اس کے ڈیزائن کا ٹھیکہ برطانیہ کی فوسٹر کمپنی کو دیا ہے۔ کمپنی کے چیئرمین نے بتایا کہ ایئرپورٹ کا ڈیزائن اہم ہے۔ پہلی مرتبہ ساحل سمندر پر ایئرپورٹ کے بنیادی ڈھانچے کی ذمہ داری کمپنی کو ملی ہے۔
جان بیگنو نے امید ظاہر کی کہ ایئرپورٹ کا ڈیزائن یہاں سے سفر کرنے والوں کو پسند آئے گا۔
’ ہم ایسا جدید ایئرپورٹ بنائیں گے جو مستقبل کی روح کا عکاس ہو گا‘۔
بحیرہ احمر سیاحتی منصوبے کا ایئرپورٹ ماحول دوست ہو گا۔ یہاں سے داخلی اور بین الاقوامی پروازوں سے ہر گھنٹے میں 900 افراد سفر کیا کریں گے۔
بحیرہ احمر سیاحتی منصوبہ دنیا کے انتہائی اہم سیاحتی منصوبوں میں سے ایک ہے۔ یہ منصوبہ بحیرہ احمر کے ساحل اور جزیروں پر قائم ہو گا۔ ان جزائر پر خوبصورت قدرتی مقامات پائے جاتے ہیں۔
یہ سیاحتی منصوبہ 2030 میں مکمل ہوگا ۔اس وقت یہاں ہوٹلوں کے کمروں کی تعداد آٹھ ہزار ہو گی۔ یہ ہوٹل 22 جزیروں میں تعمیر ہوں گے۔ پہاڑی اور صحرائی علاقوں میں چھ ریزورٹس بھی بنائے جائیں گے۔
یاد رہے کہ سیاحتی منصوبے میں شامل جزائر کے 75 فیصد حصے کو جوں کا توں برقرار رکھا جائے گا۔ نو جزائر میں مکمل تحفظ ماحولیات کے قواعد و ضوابط نافذ ہوں گے۔ بحیرہ احمر سیاحتی منصوبہ سعودی وژن 2030 کی حکمت عملی کا اہم حصہ ہے۔ اس سے روزگار کے 70 ہزار مواقع حاصل ہوں گے۔ یہ منٓصوبہ مملکت کی قومی پیداوار میں 22 ارب ریال کا اضافہ کرے گا۔

یہ منفرد ایئرپورٹ 2022 میں تیار ہو گا جس سے 10 لاکھ افراد سفر کر سکیں گے

منصو بے کے تحت 90 سے زائد جزائر میں سے 22 جزیروں کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔ اس کے تحت مملکت کے مغربی ساحل کا 28 ہزار مربع کلومیٹر کا رقبہ آئے گا۔ 

شیئر: