عمرہ زائرین میدان عرفات کی زیارت کے لیے جارہے تھے (فوٹو سبق)
مکہ کے قریب عرفات روڈ پر 2 بسوں اور ٹرک کے درمیان تصادم میں 18 عمرہ زائرین زخمی ہوگئے ہیں جبکہ کئی افراد کی حالت نازک ہے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی محکمہ ٹریفک اور ہلال احمر کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔
مکہ سے عمرہ زائرین 2 بسوں میں میدان عرفات کی زیارت کے لیے جارہے تھے۔
عرفات وہ مقام ہے جہاں 9 ذی الحجہ کو عازمین حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کرتے ہیں۔ یہ میدان صرف 9ذی الحجہ کو ہی آباد ہوتا ہے باقی سال کے تمام دنوں میں خالی رہتا ہے۔
سبق نیوز کے مطابق مکہ مکرمہ میں ہلال احمر کے ترجمان عبدالعزیز بادومان نے بتایا کہ مقامی شہری نے حادثے کی اطلاع دی تھی جس کے بعد فوری طور پر طبی امداد کے لیے نو ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچیں۔ چھ زخمیوں کو النور اسپیشلسٹ ہسپتال اور10زخمیوں کو کنگ فیصل ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ہلال احمر کے عہدیدار نے بتایا ہے کہ حادثے کی بنیادی وجہ بداحتیاطی تھی، ٹریفک اصولوں کی خلاف ورزی کے باعث حادثہ پیش آیا۔
Node ID: 438511
ہلال احمر کے عہدیدار نے بتایا کہ حادثے کی بنیادی وجہ بداحتیاطی تھی۔ ٹریفک اصولوں کی خلاف ورزی کے باعث حادثہ پیش آیا۔ محکمہ ٹریفک کے اہلکار تحقیقات کررہے ہیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں