Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ مسئلہ کشمیر کا حل پائیدار امن کے لیے ضروری‘

پاکستان کے سفیر نےاوآئی سی سیکرٹری جنرل سے ملاقات کی ہے۔فوٹو پاکستانی قونصلیٹ
 سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر راجہ علی اعجاز نے بدھ کو جدہ میں اسلامی کانفرنس تنظیم ( او آئی سی ) کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین سے اہم ملاقات کی ہے۔
سفیر پاکستان نے مسئلہ کشمیر سمیت مختلف امور پر پاکستان کی مسلسل حمایت پر او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کا شکریہ ادا کیا۔
 راجہ علی اعجاز نے کہا ’ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے پاکستان کے عوام اسلامی تعاون تنظیم کے تعاون پر مشکور ہیں‘۔

ڈاکٹر یوسف العثیمین نے مسئلہ کشمیر پر او آئی سی کے موقف کو د ہرایا ہے۔فوٹو پاکستانی قونصلیٹ 

 اس موقع پرڈاکٹر یوسف العثیمین نے مسئلہ کشمیر پر او آئی سی کے موقف کو د ہرایا اور کہا کہ تنازع کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیے ا ور یہ خطے میں پائیدار امن کے لئے ضروری ہے۔
 واضح رہے کہ پاکستانی سفیر نے راجہ علی اعجاز نے او آئی سی کے سکریٹری جنرل سے ملاقات کرکے و وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا خط پہنچایا تھا۔
 راجہ علی اعجاز نے او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کو انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں زمینی حقائق اور خطے کی پریشان کن صورتحال سے بھی آگاہ کیا تھا۔
سکریٹری جنرل نے جموں وکشمیر کے معاملے پر او آئی سی کے اصولی موقف کا اعادہ کیا۔ پاکستان اور کشمیریوں کو مکمل حمایت کا یقین دلایا تھا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: