Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان سے ڈائریکٹر سی آئی اے کی ملاقات

خطے کے بدلتے ہوئے حالات پر دونوں رہنماﺅں نے بات چیت کی۔ فوٹو واس
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے جمعرات کو ریاض کے قصر یمامہ میں سی آئی اے کی ڈائریکٹر جینا ہیسبل نے ملاقات کی ہے۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے متعدد اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق خطے کے بدلتے ہوئے حالات، عراق میں مظاہروں، لبنان میں 22 روز سے جاری ہنگاموں اور یمن کی آئینی حکومت کے علیحدگی پسند عبوری کونسل کے ساتھ ریاض معاہدے کے تناظر میں سی آئی اے کی ڈائریکٹر نے سعودی قیادت سے ملاقات کی۔

سی آئی اے کی ڈائریکٹر سے ملاقات میں اعلیٰ عہدیدار بھی موجود تھے ۔ فوٹو واس

اس موقعے پر سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ، وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف بن عبدالعزیز، وزیر مملکت و رکن کابینہ ڈاکٹر مساعد العیبان، سعودی محکمہ خفیہ کے سربراہ خالدبن علی الحمیدان اور مملکت میں متعین امریکی سفیر جان ابی زاید موجود تھے۔

شاہ سلمان سے لٹویا کے وزیر خارجہ اور ان کے ہمراہ وفد نے ملاقات کی۔ فوٹو واس

دریں اثناء شاہ سلمان سے لٹویا کے وزیر خارجہ اور ان کے ہمراہ وفد نے بھی ملاقات کی۔ اس موقعے پر دونوں دوست ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانے کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔
سنگاپور کی صدر حلیمہ یعقوب بھی سعودی عرب کے دورے پر آئی ہوئی ہیں۔ شاہ سلمان سے روزانہ کی بنیاد پر عالمی برادری کی اہم شخصیات ٹیلیفونک رابطے کرکے خطے کے بدلتے ہوئے حالات اور ان سے نمٹنے کے طور طریقوں پر بات چیت کر رہی ہیں۔
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں                
 

شیئر: