سعودی موٹر سپورٹس کمپنی کے چیئرمین نے فاتحین کو انعامات سے نوازا۔ فوٹو عرب نیوم
جدہ کورنیشن سرکٹ پر جی ٹی ریس 2024 کے دو روزہ شاندار ایونٹ میں آخری دن سنیچر کو دوسرے کوالیفائنگ راؤنڈ کا دلچسپ آغاز صبح 11:45 بجے سے ہوا۔
عرب نیوز کے مطابق فینیٹیک جی ٹی ورلڈ چیلنج یورپ کے دوسرے کوالیفائنگ راؤنڈ کے ایک گھنٹے کے سیشن کا مقصد شام 5 بجے شروع ہونے والی چھ گھنٹے طویل 1000 کلومیٹر ریس کی تیاری ہے۔
یورپی جی ٹی- 4 سیریز کی دوسری کار ریس کی میزبانی رفا ریسنگ کلب کر رہا ہے جو دوپہر 2:15 پر شروع ہو کر ایک گھنٹہ جاری رہی۔
سعودی وزارت کھیل کی نگرانی میں اس ایونٹ کا انعقاد سعودی آٹو اینڈ موٹرسائیکل فیڈریشن اور سعودی موٹر سپورٹس کمپنی نے کیا ہے۔
شاندار اور سنسنی خیز مقابلوں کا آغاز گذشتہ روز جمعہ کو ہوا جس میں کھیلوں کے وزیر اور سعودی اولمپک و پیرا اولمپک کمیٹی کے چیئرمین شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل نے شرکت کی۔
سعودی آٹو اینڈ موٹرسائیکل فیڈریشن اور سعودی موٹر سپورٹس کمپنی کے چیئرمین نے شہزادہ خالد الفیصل نے فاتحین کو انعامات سے نوازا۔
ٹیم سپیڈ کار کے بینجمن لارش اور رابرٹ کانسینی نے پہلا مقابلہ جیت کر شائقین سے داد حاصل کی جب کہ الیٹ موٹرسپورٹ ٹیم کے ایلکس ڈیننگ اور تھامس ایمسن صرف 3.472 سیکنڈ کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے، جوشوا ریٹیکن اور تھامس لیپینون تیسرے نمبر پر رہے۔
اس ریس میں ٹیم سپرٹ آف لی مانس نے چوتھی اور لیس پلیسس بیاوینوی نے پانچویں پوزیشن حاصل کی۔
پرو-ایم کیٹیگری ریس میں AFR-Avatar نے پہلی پوزیشن حاصل کی اور مجموعی طور پر ساتویں نمبر پر رہے جبکہ Raison Moon دوسرے اور Mirage تیسرے نمبر پر رہے۔
امیچر کیٹیگری میں شوماخر CLRT نے پہلی پوزیشن حاصل کی اور وہ مجموعی طور پر 16ویں نمبر پر جبکہ NM ریسنگ نے دوسری (20ویں مجموعی) اور EV نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
ریسز دیکھنے آنے والے شائقین کے لیے صبح 10 بجے پویلین کے دروازے کھول دیئے گئے جہاں مختلف تفریحی زونز بنائے گئے ہیں جس میں بچوں کے پلے زون میں انٹرایکٹو گیمز موجود تھے، فین زون میں تفریحی سرگرمیوں کے علاوہ فوڈ کورٹ کا بھی اہتمام تھا۔
سعودی عرب کی مزید خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں