Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’پیسا لوٹنے والوں کو کیسے معاف کر دوں؟‘

عمران خان نے کہا ’این آر او دے دے کر تو ہم نے معاشرے کا بیڑا غرق کردیا ہے۔‘ فوٹو اے ایف پی
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہا کہ ’این آر او دے دے کر تو ہم نے معاشرے کا بیڑا غرق کردیا ہے۔‘
اسلام آباد میں سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ لوگ کہتے ہیں کہ میں بہت ظالم ہوں کیوں کہ میں جیل میں موجود بیمار کو معاف نہیں کررہا۔
’لوگ مجھے کہتے ہیں جنھوں نے پیسا لوٹا انہیں معاف کردو، میں کہتا ہوں پیسا میرا نہیں قوم کا ہے میں کیسے معاف کردوں؟‘۔

 

وزیراعظم نے کہا کہ ملک کوکنگال کرنےوالوں کومعاف کرنے کا مجھے اختیار نہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پیغمبر اسلام نے بدعنوان عناصر کو عبرتناک سزائیں دیں، وہ بھی معاف کر سکتے تھے۔ عمران خان نے کہا کہ رحم کمزور اور غریب طبقے کےلیے ہے، بڑے ڈاکوؤں پر رحم نہیں کیاجاتا، لوٹ مار کرنے والوں پر رحم اور این آراو سے معاشرے کا بیڑا غرق ہوتا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ ’بڑے بڑے ڈوکوں پر رحم کر کرکے اور این آر او دے دے کر تو ہم نے معاشرے کا بیڑا غرق کردیا ہے۔‘
وزیر اعظم نے کہا کہ سیاست، بیوروکریسی سمیت ہر جگہ ہمارے سامنے مافیا بیٹھا ہے۔ ’ہمیں پاکستان کومدینہ کےاصولوں پرایک عظیم ریاست بنانا ہے۔‘

شیئر:

متعلقہ خبریں