Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ سمیت گیارہ علاقوں میں آج بارش متوقع

ریاض ریجن بھی بارش اور آندھی کی زد میں ہوں گے۔فائل فوٹو عرب نیوز
 محکمہ موسمیات کے مطابق آج منگل کو سعودی عرب کے گیارہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گرد آلود ہوائیں بھی چلیں گی۔ جس سے حد نظر محدود ہوجائے گی۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا کہ منگل کو مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، تبوک، الجوف، حائل، القصیم، الباحہ، عسیر اور جازان میں گرد آلود ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔ علاوہ ازیں شمالی حدود ریجن اور ریاض ریجن کے بعض مقامات بھی بارش اور آندھی کی زد میں ہوں گے۔

گرد آلود ہوائیں بھی چلیں گی۔ حد نظر محدود ہوجائے گی۔فوٹو عرب نیوز

محکمہ موسمیات نے مزید کہاکہ وسطی سعودی عرب کے مغربی مقامات پر گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔ بحر احمر میں اونچی لہریں اٹھیں گی۔ ان کا رخ شمال مغرب سے مغرب کی طرف ہوگا۔ لہریں دو سے ڈھائی میٹر تک اونچی رہیں گی۔
مدینہ منورہ سمیت مکہ، ریاض، جازان اور دیگر شہروں میں موسلادھار بارش ہوئی ہے اور یہ سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ شہری دفاع نے رہائشیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔
 محکمہ شہری دفاع نے خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر یقینی موسم کے دروان ہائی وے کا سفر نہ کریں۔
’بارش کے وقت محفوظ مقامات کی طرف جائیں اور وادیوں کا رخ نہ کریں‘۔
 

شیئر: