محکمہ شماریات کے مطابق سب سے زیادہ ورزرش کرنے والوں میں شادہ شدہ جوڑے ہیں (فوٹو: عکاظ)
سعودی عرب میں شادی شدہ جوڑے سب سے زیادہ ورزش کرنے والوں میں شمار کئے جاتے ہیں جبکہ بیوہ خواتین ورزش کرنے والوں میں سے سب سے کم ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ شماریات نے کہا ہے کہ 2018 کے دوران جمع کئے جانے والے اعداد وشمار سے معلوم ہوا ہے کہ ورزش کرنے والوں میں 50 فیصد افراد شادی شدہ ہیں۔ ان میں سے 30 فیصد سعودی شہری ہیں جبکہ باقی غیر ملکی ہیں۔
اعداد وشمار کے مطابق ورزش کرنے والے سعودی شادی شدہ جوڑوں میں 25.37 فیصد مرد جبکہ 9.04 فیصد خواتین ہیں۔ اسی طرح غیر ملکی شادی شدہ جوڑوں میں مرد کی شرح 13.32 فیصد جبکہ غیر ملکی خواتین کی شرح 2.63 فیصد ہے۔
محکمہ شماریات نے کہا ہے کہ سب سے زیادہ ورزش کرنے والوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر غیر شادی شدہ افراد ہیں جن کی شرح 47.83 فیصد ہے۔ ان میں سعودی مردوں کی تعداد 32.37 فیصد، سعودی خواتین کی تعداد 6.87 فیصد، غیر ملکی مردوں کی تعداد 7.41 فیصد جبکہ غیرملکی خواتین کی تعداد 1.18 فیصد ہے۔
محکمہ شماریات کا کہنا ہے کہ ورزش کرنے والوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر طلاق شدہ افراد ہیں جن کی تعداد 1.17 فیصد ہے۔
محکمہ شماریات نے فہرست میں بیوہ خواتین کو ورزش کرنے والوں میں سب سے آخر میں شامل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہے کہ سعودی عرب میں صرف 0.64 فیصد بیوہ خواتین ورزش کا اہتمام کرتی ہیں۔
واضح رہے کہ فیملی نگران پروگرام کے تحت یہ سروے کیا گیا جس میں ورزش اور واک کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا تھا۔ پروگرام میں ماہرین نے خاندان کے مختلف افراد کو صحت عامہ کی حفاظت کے لیے ورزش کی اہمیت سے آگاہ کیا۔