Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسک ورلڈ یوتھ فورم، 120 ممالک کے 5ہزار نوجوان شریک

اس سال مقابلے میں 185ممالک کی ایک لاکھ کمپنیوں نے اندراج کرایا ہے۔ فوٹو العربیہ
مسک ورلڈ یوتھ فورم سعودی دارالحکومت ریاض میں جاری ہے۔اس میں 120سے زائد ممالک کے 5ہزار نوجوان شریک ہیں۔ جمعرات 14 نومبر کو فورم کا آخری اجلاس ہوگا۔
فورم میں رپورٹیں اور مقالے پیش کیے جارہے ہیں۔ پہلی مرتبہ فورم کا اجلاس 2016 میں ہوا تھا۔یہ چوتھا اجلاس ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مسک ورلڈ فورم میں 140سے زیادہ نوجوان لیڈر شریک ہیں۔ اس کا انتظام محمد بن سلمان فاﺅنڈیشن کی جانب سے کیا گیا ہے۔

مسک ورلڈ یوتھ فورم کا پہلا اجلاس 2016 میں ہوا تھا۔ فوٹو العربیہ

شریک نوجوان کاروبار کے مستقبل اور معیشت پر اس کے اثرات کا پتہ لگا رہے ہیں۔ جدید چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ضروری مہارتیں پیدا کرنے پر زور دے رہے ہیں۔
مسک ورلڈ یوتھ فورم کا مقصد مستقبل کی معیشت میں نوجوانوں کے موثر کردار کو یقینی بنانا ہے۔ یہ فورم نوجوانوں کو تجربات کے تبادلے اور معلومات کے حصول کا بین الاقوامی اسٹیج فراہم کررہا ہے۔ سعودی نوجوان اس فورم سے اچھے نتائج کی توقعات وابستہ کیے ہوئے ہیں۔
مسک فورم کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر الشیماءحمید الدین کے مطابق اس سال فورم کا موضوع ’محنت کی تنظیم نو‘ ہے۔

سعودی نوجوان مسک ورلڈ یوتھ فورم سے اچھے نتائج کی توقعات وابستہ کیے ہوئے ہیں۔ فوٹو العربیہ

’فورم کی بدولت نئی ابھرتی ہوئی کمپنیاں پالیسی سازوں، لیبر مارکیٹ کو نئی جہتیں دینے والوں، فکر ونظر کے قافلہ سالاروں اور قدیم اور جدید نسل کے اچھوتے سرمایہ کاروں سے استفادہ کریں گی۔‘
الشیماءحمید الدین نے مزید کہا کہ فورم میں ای ڈبلیو سی بزنس لیڈر شپ ورلڈ کپ کے مقابلے میں کامیاب ہونے والی 5کمپنیوں کو انعامات دیئے جائیں گے۔ 2019ءکے اس مقابلے میں 185ممالک کی ایک لاکھ کمپنیوں نے اندراج کرایا تھا۔
                
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: