محمد بن سلمان فاﺅنڈیشن کا منیٰ کیمپ؟
ریاض.... محمد بن سلمان فاﺅنڈیشن (مسک) نے پہلی بار منیٰ میں خصوصی خیمہ قائم کردیا۔ اس میں دینی، ثقافتی اور معلومات افزا ملاقاتوں اور مباحثوں کا اہتمام کیا جائیگا۔ یہ حجاج کرام کے حوالے سے اپنی نوعیت کا پہلا مکمل تجربہ ہوگا۔ کیمپ آنے والے ضیوف الرحمن کا خیر مقدم کیا جائیگا۔ انہیں حج کے پاکیزہ پیغام سے روشناس کرایا جائیگا۔ خیمہ 4شعبوں پر مشتمل ہے۔ ایک میں حج کی قدم بقدم باتصویر کہانی پیش کی گئی ہے۔ دوسرے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مشاعر مقدسہ میں حجاج کی آمد ورفت کے تجربے کو اجاگر کیا گیا ہے۔ تیسرے شعبے کا تعلق منتخب مقررین سے ہے۔ چوتھے شعبے کے تحت نوجوانوں کے مباحثے رکھے گئے ہیں۔