Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہنگامی طبی امداد کی کوئی فیس نہیں،سعودی ہلال احمر

 سعودی ہلال احمر 1933ءمیں قائم کی گئی تھی۔ فائل فوٹو عرب نیوز
سعودی ہلال احمر کے مطابق ہنگامی طبی امداد فیس لئے بغیر مفت فراہم کرتی ہے۔ کسی بھی فرد سے طبی خدمات پر کوئی فیس وصول نہیں کی جاتی۔
تواصل ویب سائٹ کے مطابق سعودی ہلال احمر نے یہ وضاحتی بیان سوشل میڈیا پر وائرل اس خبر کے بعد جاری کیا جس میں دعویٰ کیا جارہا تھا کہ سعودی ہلال احمر افراد کو ہنگامی طبی خدمات پر فیس وصول کررہی ہے۔

 سعودی ہلال احمر نے سوشل میڈیا پر وائرل خبر پروضاحتی بیان جاری کیاہے۔ تواصل

ہلال احمر نے بیان میں مزید کہا کہ معاشرے کو جو طبی خدمات پیش کرتی ہے وہ مفت ہوتی ہے تاہم کونسل آف کوآپریٹیو ہیلتھ انشورنس نے جو معاوضہ مقرر کررکھا ہے وہ انشورنس کمپنیوں سے وصول کیا جاتا ہے ۔عام لوگوں کو طبی خدمات فراہم کرکے کچھ نہیں لیا جاتا۔
یاد رہے کہ سعودی ہلال احمر 1933ءمیں قائم کی گئی تھی۔ بانی مملکت شاہ عبدالعزیز نے اس کے قیام کا فرمان جاری کیا تھا۔ اسکا صدر دفتر ریاض میں ہے۔
سعودی ہلال احمر کی شروعات طبی ، فلاحی انجمن کے طور پر 1345ھ مطابق 1923ءمیں حج پر آنے والوں کی خدمت کے لیے ہوئی تھی۔ تقریباً 10برس بعد سعودی ہلال احمر کے نام سے 1933ءمیں قائم کیا گیا۔
                      

شیئر: